بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سات تولہ سونا اور پندرہ (15) ہزار روپے نقد پر قربانی


سوال

اگر كسی عورت کے پاس سات  تولہ سونا  اور پندرہ (15) ہزار روپے نقد موجود ہوں تو کیا  اس پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی ہر اس مسلمان ( مرد اور عورت ) پر واجب ہوتی ہے جو عاقل ، بالغ ،مقیم  اور  قربانی کے ایام میں   صاحب نصاب ہو   اور  صاحب نصاب وہ شخص ہوتا ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا ، یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کی مالیت کے برابر نقدی  یا ضرورت سے زائد   سامان موجود ہو  ۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی عورت کے پاس سات تولہ سونا اور 15 ہزار نقد روپے ہوں تو اس پر قربانی واجب نہیں۔ کیونکہ  سات  تولہ سونا کے ساتھ  ساڑھے  تین تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابرنقدی  یا ضرورت سے زائد سامان کا ہونا ضروری ہے اور آج کل(18مئی 2026ء)  بازار میں  ساڑھے تین تولہ چاندی  کی قیمت تقریباً(28) ہزار روپے بنتے  ہیں ۔

 

 الأضحية واجبة على كل حر مسلم مقيم موسر في يوم الأضحى۔ (الهداية في شرح بداية المبتدي، ج: 7، ص: 154)

 والوقت وهو أيام النحر، حتى لو ولدت المرأة ولدا بعد أيام النحر لا تجب الأضحية لأجله۔ (فتح القدير، ج:9، ص:518)

والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها۔ (الفتاوى الهندية 5/ 292)


فتویٰ نمبر : 10944/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں