بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
چار تولہ سونا،دو تولہ چاندی،بیس ہزار20,000 روپےپرقربانی کا حکم
سوال
ایک عورت کے پاس درج ذیل اموال موجود ہیں:چار تولہ سونا،دو تولہ چاندی،بیس ہزار (20,000) روپے نقدی اور کچھ گھریلو سامان جو اسے میکے سے شادی کے وقت ملا تھا،یہ سامان شادی کو تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود اس کے پاس موجود ہے۔ اس سامان کی تفصیل یہ ہے کہ کچھ اشیاء جیسے گلاس، جگ وغیرہ کبھی کبھار استعمال ہو جاتی ہیں،لیکن زیادہ تر سامان ایسا ہے جو سال بھر سے استعمال نہیں ہوا اور پڑا رہتا ہے،درج ذیل امور میں رہنمائی درکار ہے:کیا مذکورہ بالا سونا، چاندی، نقدی اور ضرورت سےزائد سامان کوملاکراس عورت پر قربانی لازم ہوگی یا نہیں؟
جواب
شرعی اعتبار سے قربانی ہر اس مسلمان (مرد یا عورت )پر واجب ہوتی ہے جو مقیم ہو اوراس کی ملکیت میں قربانی کےایام میں ساڑھےسات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا چاندی کے نصاب کے بقدر نقدی یا چاندی کے نصاب کے بقدر مال یا سامان موجود ہو جو اس شخص کےحاجات اصلیہ اور قرض سے زائد ہو اگر چہ اس پر سال نہ گزرا ہو۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی عورت کے پاس چار تولہ سونا ،دو تولہ چاندی ہو، تونصاب پورا ہونے کے لیےاس کے ساتھ مزید ساڑھے بائیس تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے بقدر نقدی کا ہونا ضروری ہے۔چنانچہ اگراس عورت کےپاس مزیدبیس ہزار روپےاور حاجات اصلیہ سے زائد سامان موجود ہوتوان کوملانےسےاگرساڑھےبایئس تولہ چاندی کی قیمت پوری ہوتی ہوتونصاب پوراہونےکے وجہ سے اس پر قربانی لازم ہوگی ور نہ نہیں۔
وأما شرائط الوجوب،منھا:اليسار،وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر دون ما يتعلق به وجوب الزكاة....والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك،سوى مسكنه ومتاع مسكنه،ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنھا. (الفتاوى الھندية،كتاب الأضحية، ج:5، ص:336)
وشرائطھا: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به وجوب (صدقة الفطر). (ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الأضحية، ج:9، ص:452/453)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں