بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
معلق طلاق كی ایک صورت
سوال
میرے ایک دوست ہیں ان کی ایک چھوٹی بہن ہے، اس لڑکی کا والد اور بھائی زندہ ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے اس لڑکی کے بڑے بھائی کی اپنی خالہ کے شوہر کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ اس جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے کہا تھا کہ:"اگر میں نے اپنی بہن کا رشتہ تمہارے بیٹے کو دے دیا تو میری بیوی مجھ پر میری بہن ہو جائے گی۔"اب خالہ کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، اور اب اس مرحوم کے بیٹے کے لیے اس لڑکے کی والدہ (یعنی خالہ) اس لڑکی کا رشتہ اس کے والد سے مانگ رہی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ:اگر والد اس لڑکے کو اپنی بیٹی کا رشتہ دے دے تو اس لڑکی کے بڑے بھائی کی بیوی پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ نیز لڑکی کے گھر میں عموماً رشتوں کے فیصلے بڑے بھائی کی مرضی سے ہوتے ہیں، اس لیے اگر لڑکی کا والد یہ رشتہ دینا چاہے گا تو وہ اس بڑے بیٹے (یعنی اسی بھائی) سے ضرور مشورہ کرے گا جس نے وہ الفاظ کہے تھے، تو اگر اجازت دے دی تو کیا طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق کو اگر کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے تو جب تک شرط نہ پائی جائے تب تک طلاق واقع نہ ہوگی۔ نیز اگر کوئی شخص یہ کہے کہ:"اگر میں نے اپنی بہن کا رشتہ تمہارے بیٹے کو دے دیا تو میری بیوی مجھ پر میری بہن ہو جائے گی۔"تو ان الفاظ کے کہنے سے ظہار واقع نہیں ہوگا ، کیونکہ اس میں اداتِ تشبیہ نہیں ہیں۔ لیکن اگر کسی علاقے کے عرف میں بیوی کو ماں، بہن کہنا طلاق کے مترادف ہو اور لوگ ان الفاظ سے طلاق دیتے ہوں تو شرط پوری ہونے کی صورت میں ان الفاظ سے ایک طلاق بائن واقع ہوگی۔ نیز اگر کوئی شخص کسی عقد کے کرنے پر اپنی بیوی کی طلاق معلق کرے، پھر وہ عقد کوئی اور کر لے تو اس شخص کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق جب اس شخص نے کہا کہ:"اگر میں نے اپنی بہن کا رشتہ تمہارے بیٹے کو دے دیا تو میری بیوی مجھ پر میری بہن ہو جائے گی۔"اس کے بعد اگر اس لڑکی کا باپ یہ رشتہ کرادے اور اس بیٹے سے کوئی صریح اجازت نہ لے اور نہ ہی مشاورت کرے تو شرط پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس شخص کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوگی۔ البتہ اگر اس بیٹے سے مشاورت کرے یا اجازت لے اور عرف میں بڑے بھائی کی اجازت اور مشاورت کو رشتہ طے ہونے میں بنیادی حیثیت حاصل ہو توایسی صورت میں شرط پوری ہوکر طلاق واقع ہونے کا امکان ہوگا اس وجہ سے اس صورت سے احتراز کریں۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق. (الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،ج:1،ص:420)
(وإن نوى بأنت علي مثل أمي) ، أو كأمي، وكذا لو حذف علي خانية (برا، أو ظهارا، أو طلاقا صحت نيته) ووقع ما نواه لأنه كناية (وإلا) ينو شيئا، أو حذف الكاف (لغا) وتعين الأدنى أي البر، يعني الكرامة. ويكره قوله أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه. (ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الطلاق،ج:5،ص:131)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں