بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
میڈیکل ریپ کا کمپنی کے سمپلز بیچنا
سوال
میڈیکل ریپ لوگوں کو کمپنی کی طرف سے سمپلز (دواؤں کے نمونے ) آتے ہیں جس پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اس کی فروخت منع ہے اور یہ منع حکومت پاکستان کے ڈرگ ایکٹ کے تحت ہے۔ مطلب کمپنی کے نمائندے بغیر لائسنس کے دوائیں نہیں بیچ سکتے، یعنی اگر آپ پاکستان میں دوائیں بیچیں گے تو اس کے لئے لائسنس کا ہونا ضروری ہے، اور میڈیکل ریپ جو کہ کمپنی کا نمائندہ ہوتا ہے اس کے ساتھ لائسنس نہیں ہوتاوہ دواؤں کے نمونے صرف ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اب یہ سمپلز کمپنی کی جانب سے میڈیکل ریپ کو ملتے ہیں اور کمپنی سے ہدایات یہ ہوتی ہیں کہ آپ نے کمپنی کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے ان سمپلز کو آپ اپنے طریقے سے تقسیم کریں، آپ پر دباؤ نہیں کہ کسی کو دے رہے ہو یا نہیں۔ نیز میڈیکل ریپ اپنے منیجر، جو اس سے اونچے عہدے پر ہوتا ہے کو ہر بات میں جواب دہ ہوتا ہے۔ اب اگر اس کا منیجر اس کو کہہ دے کہ یہ سمپلز اپنے لئے بیچ دو تو کیا اس کے لئےان سمپلز کو بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا یہ سمپلز میڈیکل ریپ کی ملکیت شمار ہوگی یا نہیں؟ کیونکہ کمپنی اس کو دیتی ہے اور بس پھر پوچھتی نہیں کہ تم نے اس کا کیا کیا۔ واضح رہے کہ یہ آج کل یہ ایک اچھا خاصا کاروبار ہے۔ اور اس میں مریض کےلئے بھی فائدہ ہے کہ اس کو وہی دوائیں جو مارکیٹ میں ایک ریٹ پر ہوتی ہیں یہ سمپلز اس کو آدھے قیمت پر ملتی ہے۔
جواب
واضح رہے کہ مالک کی طرف سے وکیل کو جس مقصد کے لیے کوئی چیز دے دی جائے، تو امانت داری کے ساتھ اسی مقصد میں استعمال کرنا ضروری ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر کمپنی کی طرف سے میڈیکل ریپ کو دیے جانے والے سمپلز پر واضح طو ر پر لکھا ہو کہ'' فروخت کے لیے نہیں'' اور کمپنی ان نمونوں کو صرف تشہیر اور ڈاکٹر کو دکھانے کی غرض سے دیتی ہو، تو ایسی صورت میں میڈیکل ریپ کا ان سمپلز کو بیچنا جائز نہیں،اس کی آمدنی حرام ہوگی۔ اگر چہ منیجر اس کی اجازت دے کیونکہ منیجر کمپنی کی پالیسی کا پابند ہوتا ہے، اسے ازخود کمپنی کی پالیسی میں تبدیلی کا اختیار حاصل نہیں۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ.( سنن أبي داود، كتاب البيوع، ج:3، ص:290)
ولا يجوز التصرف في ملك الغير بغير إذنه.( بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب النكاح، فصل بيان شرائط الجواز والنفاذ، ج:2، ص:234)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں