بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

تین تولہ سونا پر قربانی


سوال

اگر كسی عورت کے پاس تین تولہ سونا موجود ہو تو کیا  اس پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی ہر اس  شخص پر واجب ہے جو صاحب نصاب ہو اور صاحب نصاب وہ شخص ہوتا ہے جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا ، یا ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کی مالیت کے برابر نقدی  یا ضرورت سے زائد سامان موجود ہو۔

  صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی عورت کے پاس صرف  تین تولہ سونا ہو تو اس پر قربانی واجب نہ ہوگی۔

 

والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها۔ (الفتاوى الهندية 5/ 292)


فتویٰ نمبر : 10928/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں