بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
مال مضاربت سے ہوٹل کھولنا
سوال
ایک کاروباری صورت اس طرح رائج ہےکہ ہوٹل کا تمام سرمایہ اوراخراجات ایک فریق کی طرف سے ہوتے ہیں،جبکہ دوسرا شخص بغیرکسی مالی شرکت کےہوٹل کےانتظام وانصرام اورچلانےکی ذمہ داری سنبھالتا ہےاورسرمایہ دینےوالابھی اس کے ساتھ عمل کرتاہےاورحاصل ہونےوالے منافع میں دونوں فریق باہمی رضامندی سے شریک ہوتے ہیں۔ دریافت طلب اموریہ ہیں کہ::1کیا اس نوعیت کی شرکت شرعاًجائزہے؟2:منافع کی تقسیم کن شرائط کےساتھ درست ہوگی؟3:نقصان کی صورت میں فریقین پرکس حد تک ذمہ داری عائد ہوگی؟4:اگراس معاملہ میں کوئی شرعی قباحت ہو تواس کی درست اورجائزصورت کیا ہوسکتی ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگرکوئی شخص کسی دوسرے کو نقد سرمایہ یاایساسامان(جس کو بیچ کرنقد سرمایہ حاصل کیا جاسکے)اس شرط کے ساتھ دےدے کہ تم ان پیسوں سےکاروبارکرواورکماؤ،جتنا نفع ہوجائےاس میں دونوں شریک ہونگے،تواس کومضاربت کہاجاتاہے۔ سرمایہ دینےوالے کو''رب المال'' اورعمل کنندہ کو''مضارب''کہاجاتاہےاوراس کےاحکام یہ ہیں کہ مستقبل میں نفع میں دونوں شریک ہونگےاوراگرنقصان ہوجائے تواس کو سب سے پہلے منافع سے پورا کیاجائےگااوراگرمنافع سے پورا نہ ہوسکے تو پھرنقصان رب المال کے راس المال سےپوراکیاجائے گااورمضارب بری ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق یہ عقد مضاربت ہے البتہ اگرابتداء عقد میں رب المال کا مضارب کےساتھ عمل میں شریک ہونے کی شرط لگائی جائے تومضاربت فاسد ہو جائےگی تاہم اگرابتداء عقد مضاربت میں شرط نہ لگائی گئی ہواورپھرمضارب کے ساتھ تبرع کےطورپرکوئی عمل کرنا چاہے تواس میں کوئی قباحت نہیں ،مزید یہ بھی واضح رہے کہ مضاربت میں منافع میں دونوں کی شراکت شرعاً ضروری ہےاورعقد کرتے وقت دونوں منافع کی تقسیم کو تناسب (فیصدی)کےاعتبارسےطےکرلیں گے،پھر اسی تناسب سےمنافع کوتقسیم کریں گےنیزیہ بھی واضح رہے کہ مضارب کے ہاتھ میں یہ مال امانت ہوتاہے جس کے ہلاک ہونے کی صورت میں ضمان نہیں ہوتاالبتہ ہلاک کرنے یا غفلت کرنے کی صورت میں مضارب پرضمان آتا ہے۔
قال: "المضاربة عقد على الشركة بمال من أحد الجانبين" ومراده الشركة في الربح وهو يستحق بالمال من أحد الجانبين "والعمل من الجانب الآخر" ولا مضاربة بدونها؛ ألا ترى أن الربح لو شرط كله لرب المال كان بضاعة، ولو شرط جميعه للمضارب كان قرضا.( الهداية، ج:3، ص:200)
قال: "ولا بد أن يكون المال مسلما إلى المضارب ولا يد لرب المال فيه" لأن المال أمانة في يده فلا بد من التسليم إليه.(الهداية، ج:3، ص:201)
قال: "فإن دفع شيئا من مال المضاربة إلى رب المال بضاعة فاشترى رب المال وباع فهو على المضاربة" وقال زفر: تفسد المضاربة لأن رب المال متصرف في مال نفسه فلا يصلح وكيلا فيه فيصير مستردا ولهذا لا تصح إذا شرط العمل عليه ابتداء. ولنا أن التخلية فيه قد تمت وصار التصرف حقا للمضارب فيصلح رب المال وكيلا عنه في التصرف والإبضاع توكيل منه فلا يكون استردادا، بخلاف شرط العمل عليه في الابتداء لأنه يمنع التخلية.(الهداية، ج:3، ص:209)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں