بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

منگنی کے بعد اپنی منگیتر کے ساتھ موبائل فون پر باتیں کرنا اور ملنا


سوال

منگنی کے بعد اور نکاح سے پہلے اپنی منگیتر کے ساتھ موبائل فون پر باتیں کرنا اور اسی طرح ملنا  کیا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی غیر محرم اجنبی عورت کے ساتھ بغیر کسی شرعی عذر کے باتیں کرنا اور ملنا نا جائز ہے،چونکہ منگنی کے بعد اور نکاح سے پہلےمنگیترغیر محرم اور اجنبی کے حکم میں ہوتی ہے۔لہذااس کے ساتھ موبائل فون پر باتیں کرنااورملنا جائز نہیں۔

 

ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى.

(قوله وإلا لا) أي وإلا تكن عجوزا بل شابة لا يشمتها، ولا يرد السلام بلسانه قال في الخانية: وكذا الرجل مع المرأة إذا التقيا يسلم الرجل أولا، وإذا سلمت المرأة الأجنبية على رجل إن كانت عجوزا رد الرجل عليها السلام بلسانه بصوت تسمع، وإن كانت شابة رد عليهافي نفسه، وكذاالرجل إذا سلم على امرأة أجنبية فالجواب فيه على العكس اهـ. (الدرالمختار مع ردالمحتار،ج:6 ،ص:369 )


فتویٰ نمبر : 7405/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں