بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مدرسہ کےفنڈ سےمہمانوں کا اکرام کرنا


سوال

مدرسےکے فنڈیاآمدن سےتعلیمی،انتظامی یا ذاتی نوعیت کے مہمانوں (جیسے اساتذہ کے رشتہ دار یا طلبہ کے والدین) کی مہمان نوازی کرنا جائز ہےیا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر مہمان مدرسےکی کسی تعلیمی یا انتظامی مصلحت کے تحت آیا ہو،اوران سےمدرسے کے کام میں کسی نفع کی توقع ہو، تو ایسے مہمانوں کا مدرسے کے فنڈ سے ان کی حیثیت کے مطابق اکرام کرنے کی گنجائش ہے۔اس کے برعکس، اگر مہمان محض کسی فرد سے ذاتی تعلق کی بنیاد پر آیا ہو، تو اس پر مدرسے کا فنڈ خرچ کرنا یا اس سے مہمان نوازی کرناجائزنہیں۔

 

الثامنة في وقف المسجد أ یجوز أن یبنی من غلتہ منارۃ؟ قال في الخانیۃ معزیا إلی أبي بکر البلخي: إن کان ذلک من مصلحۃ المسجد بأن کان أسمع لھم فلا بأس بہ.(البحرالرائق، کتاب الوقف،ج:5،ص:360)

 


فتویٰ نمبر : 6641/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں