بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
میقات میں مقیم شخص کا حجِ قران
سوال
ایک شخص پاکستان سے مکہ مکرمہ گیا اور عمرہ کی ادائیگی کی ، حلال ہونے کے بعد وہاں مقیم رہا جب کہ اس کا ارادہ حج قران کی ادائیگی کا ہے لیکن ایام کے زیادہ ہونے کی وجہ سے حج قران کے احرام میں رہنا اس کے لیے مشکل ہے ایسی صورتحال میں اگر یہ شخص حج کے ایام قریب آنے پر دوبارہ حدود حرم سے باہر نکل کر یا مدینہ منورہ جا کر وہاں سے احرام باندھ لے اور اس احرام میں حج قران کی نیت کر لے تو ایسی صورت میں اس آفاقی شخص کے لیے حج قران کی نیت کرنا صحیح ہو گایا نہیں ؟ نیز اگر مکہ اور مدینہ میں اقامت کی مدت سے کم عرصہ گزارے جس کی وجہ سے مسافر رہے تو ایسی صورت میں پہلے عمرے سے حلال ہونے کے بعد میقات سے دوبارہ حج قران کی نیت کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ آفاقی شخص جب اشہرحج میں عمرہ کی نیت کرے اور عمرے کے افعال ادا کرنے کے بعداحرام سے حلال ہو جائے، اور پھر اسی سال حج کر لے تو اشہر حج میں عمرہ ادا کرنے اور اس سے حلال ہونےكے بعد اس کا حج "حجِ تمتع" ہوگا، نیز یہ کہ امام ابوحنیفہ ؒ کے نزدیک آفاقی شخص جب اشہر حج میں عمرہ کرکے مکہ میں ٹھہرے تو وہ مکی کے حکم میں ہوتا ہے، اوراس کا اپنے وطن اصلی کے علاوہ کسی دوسری جگہ کی طرف سفر کرنے سے اس کا مکہ میں ٹھہرنا متاثر نہیں ہوتا، اس لیے اس کا تمتع باطل نہیں ہوتا۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق مذکورہ شخص جب اشہر حج میں عمرہ کی ادائیگی سے فارغ ہو کر حلال ہوا تو مدینہ منورہ جانے کی وجہ سے اس کا تمتع باطل نہیں ہوا، اس لیے وہ میقات سے حجِ قران کی نیت نہیں کرسکتا، چنانچہ وہ واپسی میں صرف حج یا صرف عمره کا احرام باندهے گا، قران كی نيت نہیں کرے گا، تاہم اگر قران کی نیت کی تو حجِ قران ہوجائے گا ۔
المتمتع الآفاقي إذا خرج إلی المدينة المنورة لايجوز له القران وقت الرجوع، وكذا لو خرج إلی الآفاق لحاجة فقرن لا يكون قارنا عندأبي حنيفة، وعليه رفض أحدهما، ولا يبطل تمتعه؛ لأن الأصل عنده أن الخروج في أشهر الحج إلی غير أهله كالإقامة بمكة فكأنه لم يخرج من مكة، وأما عندهما فكالرجوع إلی أهله، فإذا خرج بطل تمتعه، ثم إذا قرن من الميقات كان قارنا. (غنیة الناسك، ج:1، ص:343)
ولو أحرم بعمرة أخرى بعد ما دخل أشهر الحج لم يكن متمتعا في قولهم جميعا؛ لأنه صار في حكم أهل مكة بدليل أنه صار ميقاتهم ميقاته، فلا يصح له التمتع إلا أن يعود إلى أهله ثم يعود إلى مكة محرما بالعمرة في قول أبي حنيفة، وفي قولهما: إلا أن يعود إلى أهله أو إلى موضع يكون لأهله التمتع والقران على ما نذكر. (بدائع الصنائع، کتاب الحج، ج:3، 172)
(والمكي ومن في حكمه يفرد فقط) ولو قرن أو تمتع جاز وأساء، وعليه دم جبر. (رد المحتار علی الدرالمختار، ج:3، ص:567)
ولو أحرم الآفاقي بالعمرة قبل أشهر الحج فدخل مكة محرما بالعمرة، وهو يريد التمتع فينبغي أن يقيم محرما حتى تدخل أشهر الحج فيأتي بأفعال العمرة، ثم يحرم بالحج ويحج من عامه ذلك فيكون متمتعا. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 169)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں