بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

چرس کی تجارت کرنا


سوال

چرس بنانے کے لیے بھنگ کی کاشت کرنا جائز ہے یا نہیں؟اسی طرح چرس کی تجارت کرنا اور بھنگ کی کاشت کے لیے زمین اجارے پر دینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جو چیزحرام ہو یا جو انسانی معاشرہ کے لیے یقینی طور پر مضر ہو، شریعت ا س  کے استعمال کرنے  یا کاروبار کرنے یا اس میں  کسی درجہ میں معاون کی کردار  ادا کرنے  سے منع کرتی ہے، اور  چرس و بھنگ  وغیرہ سے انسانی جسم شدید متاثر ہوتی ہے ،کیونکہ اس سے انسانی عقل مغلوب ہوتی ہے۔لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق چرس بنانے کی غرض سے  بھنگ کی کاشت کرنا جائز نہیں، اسی طرح   چرس کی تجارت کرنا  مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے، اور  بھنگ کی کاشت کے لیے زمین اجارہ پر دینا بھی معصیت کا سبب بننا ہے اس لیے اس سے اجتناب ضروری ہے، البتہ اگر حکومت دواؤں میں استعمال کی  خاطریا کسی اور جائز مقصد کے لیے اپنی نگرانی میں محدود پیمانے پر اس کو کاشت کرے تو اس کی گنجا ئش ہے ۔

 

(ويحرم أكل البنج والحشيشة) هي ورق القتب (والأفيون) لأنه مفسد للعقل ويصد عن ذكر الله وعن الصلاة. وفي أول طلاق البحر: من غاب عقله بالبنج والأفيون يقع طلاقه إذا استعمله للهو وإدخال الآفات قصدا لكونه معصية، وإن كان للتداوي فلا لعدمها، كذا في فتح القدير، وهو صريح في حرمة البنج والأفيون لا للدواء. وفي البزازية: والتعليل ينادي بحرمته لا للدواء. (رد المحتار علی الدرالمختار، ج:10، ص:40)

 (وصح بيع غير الخمر) مما مر، ومفاده صحة بيع الحشيشة والأفيون.قلت: وقد سئل ابن نجيم عن بيع الحشيشة هل يجوز؟ فكتب لا يجوز. (قوله وصح بيع غير الخمر) أي عنده خلافا لهما في البيع والضمان، لكن الفتوى على قوله في البيع، وعلى قولهما في الضمان إن قصد المتلف الحسبة وذلك يعرف بالقرائن، وإلا فعلى قوله كما في التتارخانية وغيرها.ثم إن البيع وإن صح لكنه يكره كما في الغاية. ( رد المحتارعلی الدرالمختار، کتاب الأشربة، ج:10، ص:35)

(لا تصح الإجارة لعسب التيس) (و) لا (لأجل المعاصي. (رد المحتار علی الدرالمختار، ج:6، ص:55)


فتویٰ نمبر : 4041/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں