بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مجبوری کی صورت میں مناسکِ حج میں ترتیب کی رعایت
سوال
اس سال سعودی حکومت نے یہ پالیسی بنائی ہے ، کہ حجاج کے لیے قربانی صرف اور صرف سرکاری ادارہ ہی کرے گی ، دیگر لوگوں کو حجاج کے لیے قربانی کرنے کی اجازت نہیں، اور ہمارے نزدیک حج کے اندر رمی،ذبح اور حلق کے درمیان ترتیب واجب ہے ، جبکہ ان کے نزدیک یہ ترتیب واجب نہیں،اب سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں حنفی حاجی کیا کرے ، کیونکہ نہ تو وہ پرائیوٹ قربانی کی بندوبست کرسکتا ہے اور نہ یہ بات یقینی طور پر معلوم ہے کہ بتائے ہوئے خاص وقت پر حکومت قربانی کرے گی،اب ایسی حالت میں كيا حلق کرکے احرام سے باہر نکلنا جائز ہے،یا تین دن تک آدمی احرام کی حالت میں رہے گا؟
جواب
واضح رہے کہ 10ذی الحجہ کے مناسک حج میں سے ذبح،رمی جمرہ عقبہ اور حلق میں ترتیب کی رعایت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے ہاں واجب ہے ،اس کے ترک کرنے پر دم واجب ہوتا ہے ، جب کہ حضراتِ صاحبین اور جمہور ائمہ کرام رحمہم اللہ کے نزدیک یہ ترتیب سنت ہے اس لیے اس کے ترک کرنے سے دم واجب نہیں ہوتا ۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق جب حجاج حکومت کی طرف سے کسی سرکاری ادارے کے ذریعے قربانی کروانے پر مجبورہوں، جس کی وجہ سے رمی جمرہ عقبہ، ذبح اور حلق میں ترتیب کی رعایت نہ رکھ سکیں، تو مجبوراً ترتیب کی رعایت نہ رکھنے کی صورت میں صاحبین کے مذہب کے مطابق دم لازم نہ ہوگا۔
فإن حلق قبل الذبح من غير إحصار فعليه لحلقه قبل الذبح دم في قول أبي حنيفة، وقال أبو يوسف، ومحمد، وجماعة من أهل العلم: أنه لا شيء عليه. (بدائع الصنائع، كتاب الحج، ج:3، ص:148)
(وواجبه)...( والترتيب الآتي) بيانه: (بين الرمي والحلق والذبح يوم النحر) وإنما يجب ترتيب الثلاثة الرمي ثم الذبح ثم الحلق لكن المفرد لا ذبح عليه فبقي عليه الترتيب بين الرمي والحلق. (رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب الحج، ج:3، ص:472)
الأمر إذا ضاق اتسع. والمفهوم من هذه القاعدة، أنه إذا شوهد ضيق و مشقة في فعل أو أمر يجب إيجاد رخصة و توسعة لذلك الضيق.(دررالحكام شرح مجلة الاحكام، المادة:18، ج:1، ص:36)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں