بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
حج میں سرکار کی طرف سے کی جانے والی دم شکرکی قربانی میں نیت تبدیل کرنا
سوال
اس سال حج 2026 میں گورنمنٹ کی طرف سے ہر حاجی سے قربانی کے عنوان سے رقم وصول کی گئی ہے خواہ وہ حج تمتع و قران کررہا ہو یا حج افراد کررہا ہو۔ بہر کیف!بعض حجاج کرام یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنا دمِ شکر خود کسی قابلِ اعتماد فرد یا ادارے کے ذریعے ادا کر دیں، اور گورنمنٹ کی طرف سے جو قربانی ان کی طرف سے کی جائے گی، اس میں دمِ شکر کے بجائے کوئی اور نیت مثلاً: بقر عید والی قربانی ، دمِ جنایت یا عقیقہ کی نیت کرلیں۔ مزید یہ کہ جب گورنمنٹ کو قربانی کی رقم جمع کروائی گئی تھی، اس وقت دمِ شکر ہی کی نیت تھی، لیکن اب بعد میں نیت تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ قابل استفسار امر یہ ہے کہ: 1. کیا گورنمنٹ کی اس قربانی میں دمِ شکر کے علاوہ دیگر نیتیں کرنا شرعاً معتبر ہوگا یا نہیں؟ 2. اور کیا قربانی کی نیت کو بعد میں تبدیل کرنا درست ہے یا نہیں؟ 3. اگر نیت میں تبدیلی درست نہیں تو کیا رقم جمع کرواتے وقت ہی دم شکر کے بجائے دیگر نوعیت کی نیت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ قربانی کے لیے ذبح کرتے وقت نیت کرنا ضروری ہے،اس لیے اگر کوئی قربانی کی نیت تبدیل کرنا چاہتا ہے توذبح سےپہلے تبدیل کرسکتاہے۔نیز قربانی ایک عبادت مالیہ ہے ،جس کی ادائیگی کے لیے کسی کو وکیل یا نائب بنانا جائز ہے،اس لیے اگر کوئی قربانی کے لیے وکیل یانائب بنائے،تو قربانی کا جانورذبح ہونے سےپہلے پہلے مؤکل نیت تبدیل کرسکتاہے۔
چونکہ گورنمنٹ حاجیوں کی طرف سے وکیل ہے ،لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی حاجی خود قابل اعتماد فرد یا ادارے سے دم شکرادا کرنا چاہتا ہو،تو گورنمنٹ کودم شکرکی قربانی کے لیےجمع کی گئی رقم میں نیت تبدیل کرکےقربانی یعنی اضحیہ یا عقیقہ وغیرہ کی نیت کرسکتا ہے۔
(ومنها) أنه تجزئ فيها النيابة فيجوزللإنسان أن يضحي بنفسه وبغيره بإذنه؛ لأنها قربة تتعلق بالمال فتجزئ فيها النيابة كأداء الزكاة وصدقة الفطرِ۔(بدائع الصنائع،كتباب الاضحیۃ،فصل فی کیفیۃ الوجوب،ج:6،ص:291)
والمعتبرنیة الآمروالشرط مقارنة النية لفعل الذبح و لو حكما فلوتأخرت عنه لم يجزه،وتكفي النية عند الشراءوإن لم تحضره عند الذبح۔(غنية الناسك،باب الهدايا،فصل في شروط اجزاءالذبح،ص:541)
فإن تجددللموكل نية أخرى بعد الدفع إلى الوكيل قبل دفع الوكيل إلى الفقير كان عما نوى أخيرا حتى لو دفع إليه دراهم يتصدق بها عن زكاة ماله فلم يدفع المأمور حتى نوى الآمر أن يكون عن نذره وقعت عن ذلك كذا في السراج الوهاج.(الفتاوی الهندية،كتاب الزکوٰۃ،الباب الاول،ج:1،ص:171)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں