بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/07/2026 |
دارالافتاء
حلال کاروبارکرنےوالی کمپنیوں کےشیئرزکی خرید وفروخت
سوال
آج کل بہت سے لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،یعنی وہ مختلف کمپنیوں کےشیئرزخریدتےہیں۔ان شیئرزکی قیمتوں میں وقت کے ساتھ ساتھ اتارچڑھاؤ آتارہتا ہے،جس کی وجہ سےسرمایہ کارکوکبھی نفع (پرافٹ )اورکبھی نقصان (لاس)ہوتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص سٹاک مارکیٹ میں ایسی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے جو حلال کاروبارکرتی ہوں اوریہ یقیں دہانی بھی کراتی ہو کہ کمپنی کا کام شریعت کےمطابق ہے،تواس صورت میں اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا نفع کیا جائزاورحلال رہےگا یانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں شیئرزکی خرید وفروخت کےذریعے سرمایہ کاری کرناچند شرائط کےساتھ جائز ہے،1:ایسی کمپنیوں کےشیئرزہوں جوکہ اصل میں حلال کاروبارکرتی ہوں ۔2:کمپنی کےاثاثےجب تک نقد یا دیون کی شکل میں ہوں(یعنی جامد شکل میں نہ ہوں)تب تک شیئرزکوفیس ویلیوسےکم یازیادہ قیمت پربیچنا جائزنہیں۔3:کمپنی کوئی سودی لین دین نہ کرتی ہومثلاسودی قرضہ حاصل کرنایااضافی رقم سودی بینک میں رکھنااوراس پرسودحاصل کرنا،چنانچہ اگر کمپنی کا اصل کاروبارتوحلال ہولیکن وہ سودی بینک کے ساتھ لین دین کرتی ہوتوشیئرزہولڈرپراس کے خلاف آواز اٹھانا اورکمپنی کے سالانہ اجلاس میں اس بات کااظہارکرنا لازم ہوگاکہ اس معاملے کو ضروربند کیا جائےبصورت دیگرآمدنی کاجوحصہ سودی کھاتےمیں رقم جمع کرکےحاصل کیا گیا ہو،اس کوبلا نیت ثواب صدقہ کرنا واجب ہوگا۔
وبطل بيع مال غير متقوم كخمر وخنزير فإن المتقوم هو المال المباح الانتفاع به شرعا.(ردالمحتار مع الدر المختار، باب البیع الفاسد، مطلب فی تعریف المال، ج:5، ص:50)
إذا دفع المسلم إلى النصراني مالا مضاربة بالنصف فهو جائز إلا أنه مكروه، فإن اتجر في الخمر والخنزير فربح جاز على المضاربة في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وينبغي للمسلم أن يتصدق بحصته من الربح.(الفتاوى الهندية، كتاب المضاربة، ج:4،ص:333)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 302
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 232
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 845
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 423
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 107
- کتاب النکاح | فتاوئ : 533
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 462
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 35
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 55
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 441
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 94
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 72
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 66
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 166
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 372
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 196
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 142
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 57
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 18
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 36
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 304
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1131
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 368
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 17
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں