بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

ناپاک بالٹی یا لوٹے کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر کسی بالٹی یا لوٹےمیں پیشاب کے قطرے گرجائیں جس سے وہ  نجس ہو جائے۔  تو کیا اس کے اندر موجود پانی کے بہانے سے وہ پاک ہوجائیں گے یا نل کھول کر بالٹی یا لوٹے کے اطراف سے پانی بہانے  سے وہ پاک ہوں گے۔ وضاحت فرمائیں۔

جواب

جو چیز نجاست جذب نہیں کرتی اگر وہ نجس ہو جائے تو تین مرتبہ دھونے سے  وہ پاک ہوجاتی ہے، لہذا اگر کسی بالٹی یا لوٹے وغیرہ میں پیشاب کے قطرے گرجائیں جس سے وہ نجس ہو جائے تو اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے اندر موجود پانی کو بہایا جائے اور پھر کم از کم تین مرتبہ اس کو دھویا جائے ۔

 

وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي.(الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة و احكامها، ج:1، ص:42)


فتویٰ نمبر : 10925/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں