بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
معلق طلاق کی ایک صورت
سوال
ایک باپ نے اپنے بیٹے سے غصے یا ناراضگی کی حالت میں یہ الفاظ کہے: "اگر تم اپنی بیوی کو طلاق دے کر چھوڑ دو، تو پھر میں تمہیں اپنے گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گا، اگر تم میرے گھر میں دوبارہ داخل ہوئے تو میری بیوی کو ایک طلاق ہے۔" اب صورتحال یہ ہے کہ بیٹے نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اسے چھوڑ دیا ہے۔ باپ اب اپنے کیے پر نادم ہے اور چاہتا ہے کہ بیٹا گھر میں داخل بھی ہو جائے لیکن باپ کی اپنی بیوی (بیٹے کی ماں) پر طلاق واقع نہ ہو۔ باپ کی نیت ایک طلاق کی ہے۔ بیٹا ابھی تک گھر میں داخل نہیں ہوا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ: کیا کوئی ایسی شرعی صورت ممکن ہے کہ بیٹا گھر میں داخل ہو جائے اور باپ کا نکاح بھی برقرار رہے؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق اگر کسی شرط کے ساتھ معلق کی جائے تو شرط پائے جانے کی صورت میں طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ نیز طلاق کے صریح الفاظ سے طلاق رجعی واقع ہوجاتی ہے۔ شوہر کو عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کا حق حاصل ہوتا ہے اور رجوع کے بعد اس کے پاس دو طلاقوں کا اختیار باقی ہوتا ہے۔ نیز"اگر، جو، جب، وغیرہ " کے الفاظ سے اگر طلاق کو معلق کیا جائے تو ایک دفعہ شرط پائے جانے سے ایک دفعہ طلاق واقع ہو جائے گی اور یہ تعلیق ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی، یعنی دوبارہ شرط پائے جانے پرکوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔
صورت مسئولہ کے مطابق جب شخص نے اپنے بیٹے کو یہ الفاظ کہےکہ:" اگر تم اپنی بیوی کو طلاق دے کر چھوڑ دو، تو پھر میں تمہیں اپنے گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گا، اگر تم میرے گھر میں داخل ہوئے تو میری بیوی کو ایک طلاق ہے"اور اس کے بعد بیٹے نے بیوی کو طلاق دے دی تو اگر اس کے بعد بیٹا باپ کے گھر میں داخل ہو جائے تو باپ کی بیوی کو ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی۔ البتہ اس کو عدت ختم ہونے سے پہلے رجوع کا اختیار حاصل ہوگا چنانچہ اگر رجوع کر لے تو نکاح باقی رہے گا۔
الطلاق على ضربين صريح وكناية فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي "لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا. (الهداية،کتاب الطلاق، ج:1، ص:225)
وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق. (الهداية، باب الأيمان في الطلاق، ج:1، ص:244)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں