بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
مسجد كے موقوفہ گھرکو کرایہ پر دینا
سوال
ہمارے محلے کی مسجد کے ساتھ ایک وقف شدہ گھر ہے جو امام مسجد کے واسطے تعمیر کیا گیا ہے، اس میں تقریباً25 سال تک ایک امام صاحب رہائش پذیر رہا، اس کے چلے جانے کے بعد دوسرا امام صاحب اس میں 6سال تک رہا، جب وہ چلا گیا تو ابھی تیسرا امام صاحب نہیں آیا تھا کہ مسجد کمیٹی والوں نے وہ گھر کسی کو کرایہ پر دیا ، اور اس کا کرایہ مسجد میں استعمال ہوتا رہا، اب جب نیا امام صاحب مقرر ہوا تو اس کو اس گھر کی ضرورت ہے کیونکہ وہ والدین کے ساتھ مشترکہ گھر میں رہ رہا ہے اور شادی شدہ بھی ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ مسجد کے موقوفہ گھر کو عام حالات میں کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر مسجد کے پیشِ امام کو گھر کی ضرورت ہو تو اس صورت میں موقوفہ گھر کرایہ پر لگانا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جو عمارت مسجدکے مصالح کے لیے وقف کی جائے، تو اگر مسجد کو فی الحال استعمال کی ضرورت نہ ہو ، تو متولی مسجد وہ عمارت کسی کو کرایہ پر دے سکتا ہے،پھر کرایہ سے حاصل شدہ رقم مسجد فنڈ کا حصہ ہوگا،لیکن اگر مسجد کے مصالح میں اس کی ضرورت ہو تواس میں استعمال کیا جائے گا، نیز یہ کہ مسجد کا پیشِ امام بھی مسجد کے مصا لح میں سے ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق عام حالات میں تو مسجد کے موقوفہ گھر کو کرایہ پر دینا جائز ہے، لیکن جب پیشِ امام کو اس کی ضرورت ہو تو مسجد کی کمیٹی کو چاہیئے کہ کسی کو کرایہ پر دینے کی بجائے اس مسجد کے امام صاحب کو رہائش کے لیے دیں ۔
وتقطع الجهات للعمارة إن لم يخف ضرر بين. فتح. فإن خيف كإمام وخطيب وفراش قدموا... أي إن من يخاف بقطعه ضرر بين كإمام ونحوه يقدم أي على بقية المستحقين ممن ليس في قطعهم ضرر بين لا على العمارة فافهم، إلا أن يكون المراد العمارة الغير الضرورية، فإن الإمام يقدم عليها. (رد المحتارعلی الدرالمختار ، كتاب الوقف، ج:6، ص:562)
وفي شرحها للشرنبلالي عند قوله:ويدخل في وقف المصالح قيم … إمام خطيب والمؤذن يعبر الشعائر التي تقدم شرط أم لم يشترط بعد العمارة هي إمام وخطيب ومدرس ووقاد وفراش ومؤذن. (رد المحتار علی الدر المختار، ج:6، ص:566)
(ويؤجر) بأجر (المثل) ف (لا) يجوز (بالأقل.) (رد المحتارعلی الدرالمختار ، كتاب الوقف، ج:6، ص:607)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں