بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دیہات میں جمعہ کی نماز پڑھنا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں جس مسجد میں امام ہوں، وہاں کے لوگ نمازِ جمعہ شروع کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ہماری بستی کا محلِ وقوع بشام سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جبکہ مین شاہراہِ قراقرم سے پیدل تقریباً 20 تا 25 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ مین شاہراہ پر موجود مساجد میں نمازِ جمعہ ادا کی جاتی ہے۔ ان میں سے جو مسجد ہمارے سب سے قریب ہے، وہ بھی ہماری بستی سے پیدل تقریباً 20 تا 25 منٹ کے فاصلے پر ہے، اور اس مسجد سے جمعہ کا بیان اور اذان کی آواز لوڈ اسپیکر کے ذریعے ہماری بستی تک پہنچ جاتی ہے۔ مذکورہ مسجد کے آس پاس مختلف اشیاء (مثلاً اشیائے خورد نوش، کپڑا، جوتے، میڈیکل اسٹور، ایزی پیسہ شاپ وغیرہ) کی تقریباً 30 تا 40 دکانیں موجود ہیں، البتہ وہاں کوئی بڑا ہسپتال، لیبارٹری، بینک یا تھانہ وغیرہ موجود نہیں ہے۔ ہماری بستی کے افراد کی تعداد تقریبا 240 ہیں۔ اورجن مساجد میں جمعہ پڑھایا جاتا ہے، وہ ہماری بستی اور آس پاس کے تمام بستیوں سمیت "کوز باٹکوٹ" کے نام سے موسوم علاقے میں واقع ہیں ان کا ایک ویلج کونسل ہے۔جس کی کل آبادی زیادہ سے زیادہ تقریباً 1500 نفوس ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے محلے اور گھر ایک دوسرے سے فاصلے پر واقع ہیں۔ مندرجہ بالا تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، دلائلِ شرعیہ کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ آیا ہم اپنی مسجد میں نمازِ جمعہ شروع کریں یا حسبِ سابق نمازِ ظہر ہی ادا کرتے رہیں؟
جواب
واضح رہے کہ نماز جمعہ وعیدین کے وجوب ادا کے لیے دیگر شرائط کے علاوہ ایک شرط یہ ہے کہ وہ جگہ مصر، فنائے مصر یا بڑا گاؤں ہو۔ موجودہ دور میں جس علاقے کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پرمشتمل ہو، اورضروریات زندگی میسرہوں وہ بڑا گاؤں کہلاتا ہے۔ اس سے کم آبادی والے گاؤں کے لوگوں پر نماز جمعہ وعیدین واجب نہیں۔
سوال میں ذکر کردہ معلومات کے مطابق اس علاقے کی حیثیت نہ شہر کی ہے، نہ فناءِ شہر میں واقع ہے۔ اور نہ اس کی آبادی اتنی ہے کہ بڑا گاؤں کہلا سکے۔ اس لیے یہاں جمعہ پڑھنا درست نہیں، اور بغیر وجوب کے پڑھنا جائز نہیں۔ لہٰذا حسبِ سابق نمازِ ظہر ہی ادا کی جائے۔
لا تصح الجمعة إلافي مصرجامع، أو في مصلى المصر، ولا تجوز في القرى.(ألهداية، كتاب الصلواة، باب صلواة الجمعة، ج:1، ص:177)
أما المصر الجامع فشرط وجوب الجمعة وشرط صحة أدائها عند أصحابنا حتى لا تجب الجمعة إلا على أهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها۔ (بدائع الصنائع، فصل في بيان شرائط الجمعه، ج:1، ص:259)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں