بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

عاریت پر لی ہوئی چیز پر ضمان


سوال

اگر کوئی عورت اپنے زیورات دوسری عورت کو عاریتًا دے اور کچھ وقت بعد واپسی کا مطالبہ کرنے کے باوجود وہ واپس نہ کرے تو زیورات کی ہلاکت پر وہ عورت ضامنہ ہوگی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ عاریت پر لی ہوئی چیز لینے والے کے پاس امانت ہوتی ہے، اور مالک کے مطالبہ پروہ چیز اس کو واپس کرنا شرعاً ضروری ہے۔ اگر لینے والے نے مطالبہ کے باوجود واپس نہیں کیا تو ہلاکت کی صورت میں وہ ضامن ہوگا۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگرایک عورت نے دوسری عورت کو اپنے زیورات عاریت پردیے ہوں اورواپسی کا مطالبہ بھی کیا ہو لیکن اس نے واپس نہ کیے ہوں تو ہلاکت کی صورت میں لینے والی عورت ضامنہ ہوگی۔

 

وإذا ‌طلب ‌المعير العارية فمنعها المستعير عنه فهو ضامن. (الفتاوى الهندية،كتاب العارية،ج:4،ص:371)


فتویٰ نمبر : 4029/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں