بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مہر میں مقررہ کمرہ کی ادائیگی کا شرعی حکم
سوال
ایک شخص نے عقد نکاح میں بیوی کے لئے بطور مہر تین تولہ سونا اور ایک کمرہ مقرر کیا ۔اس کے بعد لڑکی کی رخصتی شوہر کے والد کے مشترکہ مکان میں ہوئی، جہاں ان کے والد اور بہن بھائی سب اکٹھے رہتے تھے۔چند سال تک شوہراور اس کی اہلیہ اسی گھر میں رہے، لیکن بعد میں گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے والد کے دوسرے گھر میں منتقل ہو گئے۔ وہاں جا کر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی۔اب سوال یہ ہے کہ مہر میں جو تین تولہ سونا اور ایک کمرہ مقرر کیا گیا تھا، اس کی ادائیگی کس طرح ہوگی؟کیا اس کمرے کی قیمت ادا کی جائے گی؟ اگر قیمت ادا کی جائے تو پہلے گھر کے کمرے کی قیمت دی جائے گی یا دوسرے گھر کے کمرے کی، جبکہ دونوں کی مالیت میں واضح فرق ہے؟نیزاگر کمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ روم ہو تو کیا اس کی قیمت بھی شامل کی جائے گی یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ نکاح کے موقع پر مہر میں اگر متعین کمرہ طے کیا گیا ہو، تو وہی متعین کمرہ دینا ضروری ہوتا ہے، اور اگر متعین کمرہ طے نہ کیا گیا ہو، بلکہ مطلقاً کمرہ طے کیا ہو، تو ایسی صورت میں متوسط درجے کا کمرہ یا اس کی قیمت بطور مہر لازم ہوتی ہے۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر مہر میں کمر ے کا تعین نہ کیا گیا ہو یعنی رقبہ وغیرہ کا ذکر نہ کیا ہو تو اس صورت میں شوہر پر متوسط کمرہ لازم ہوگا یا اس کی قیمت لازم ہوگی اور متوسط کمرہ کےتعیین کا طریقہ یہ ہے کہ اس علاقے میں جومتوسط درجے کا کمرہ ہواسی کا اعتبار ہوگا، نیز اگر علاقے میں اکثر گھروں کے اندرکمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ روم کا رواج ہو تو کمرے کے ساتھ اٹیچ باتھ روم بھی لازم ہوگا۔
وإما غير معين فلا يخلو إما أن يكون مكيلا أو موزونا أو غيرهما، ففي غيرهما إن لم يعين الجنس بأن قال حيوان ثوب دار لم يصح ويجب مهر المثل بالغا ما بلغ…وإن عينه بأن قال عبد ، أمة ، فرس، حمار بيت صحت التسمية وإن لم يصفه، وينصرف إلى بيت وسط من ذلك، وكذا باقيها وهذا في عرفهم.(فتح القدیر،للکمال بن الھمام، کتاب النکاح، ض:3، ص:355)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں