بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/07/2026 |
دارالافتاء
شركت فاسده كی ایک صورت
سوال
زید اور بکر کے درمیان باہمی رضامندی سے مشترکہ طور پر پیاز کاشت کرنے کا معاہدہ طے پایا اس طور پر کہ زید کے ذمے پیاز کا بیج خریدنا اپنی زمین میں بیج بونا اور پنیری (نرسری) تیار کرنا کھاد، ادویات، ٹریکٹر اور دیگر زرعی اخراجات برداشت کرنا خود جسمانی محنت کرنا تمام اخراجات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنا ہوگا، جبکہ بکر کے ذمہ تیار شدہ پنیری کو اپنی زمین میں منتقل کرنا اپنی زمین میں پیاز کی فصل کی مکمل نگہداشت اور تیاری کرنا تمام متعلقہ اخراجات (کھاد، ادویات، پانی، مزدوری وغیرہ) برداشت کرنا خود جسمانی محنت کرنا تمام اخراجات کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہوگا، فصل تیار ہونے کے بعد زید اور بکر کے تمام اخراجات کو یکجا کیا جائے گا۔ پهر کل پیداوار (آمدنی) میں سے مجموعی اخراجات منہا کیے جائیں گے۔ باقی ماندہ منافع کو باہمی رضامندی سے طے شدہ فیصد کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں ہر فریق اپنے اپنے سرمایہ (اخراجات) کے تناسب سے نقصان برداشت کرے گا۔ کیا اس طرح کا معاہدہ جائز ہے ؟ اگر جائز نہیں تو جائز صورت حال بیان فرمائیے۔
جواب
واضح رہے کہ زید اور بکر کے درمیان مذکورہ معاہدہ نہ مزارعت کی کسی جائز قسم میں داخل ہے، اور نہ مضاربت یا شرکت کی کسی قسم میں، اس لیے یہ معاملہ جائز نہیں ۔
اس کی جائز صورت یہ ہو سکتی ہے، کہ پہلے دونوں(زید، بکر) سرمایہ اکٹھا کریں، پھر مشترک مال سے پیاز کا تخم خرید کر اس کے بونے کے لیے کسی زمین کو قیمتاً خرید کر یا کرایہ پر لے کر پیاز کی پنیری تیار کریں ، پھر کاشت کے لیے بھی کسی زمین کو اجارہ پر لیں یا خرید لیں اور پیاز کی فصل تیار ہونے تک جتنے اخراجات آتے ہوں وہ مشترک مال سے ادا کریں ، آمدنی حاصل ہونے کے بعد اس سے تمام اخراجات نکال کر نفع آپس میں طے شدہ تناسب سے تقسیم کریں۔
كتاب الشركة (هي عبارة عن عقد بين المتشاركين في الأصل والربح) ...وشرط جوازها كون الواحد قابلا للشركة (وهي ضربان: شركة ملك، وهي أن يملك متعدد) اثنان فأكثر (عينا) أو حفظا كثوب هبه الريح في دارهما فإنهما شريكان في الحفظ قهستاني. (رد المحتار علی الدرالمختار، كتاب الشركة، ج:6، ص:466)
وأماشركة العقود فالكلام فيها يقع في مواضع: في بيان أنواعها وكيفية كل نوع منها... أما الأول: فشركة العقود أنواع ثلاثة: شركة بالأموال، وشركة بالأعمال، وتسمى شركة الأبدان وشركة الصانع، وشركة بالتقبل، وشركة بالوجوه. أما الأول: وهو الشركة بالأموال: فهو أن يشترك اثنان في رأس مال، فيقولان اشتركنا فيه، على أن نشتري ونبيع معا، أو شتى، أو أطلقا على أن ما رزق الله عز وجل من ربح، فهو بيننا على شرط كذا، أو يقول أحدهما: ذلك، ويقول الآخر: نعم. (بدائع الصنائع، كتاب الشركة، ج:7، ص:501)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 302
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 232
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 845
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 423
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 107
- کتاب النکاح | فتاوئ : 533
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 462
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 35
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 55
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 441
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 94
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 72
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 66
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 166
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 372
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 196
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 142
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 57
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 18
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 36
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 304
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1131
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 368
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 17
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں