بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مفتی سے مسئلہ پوچھنے یا فتویٰ لینے پر طلاق کو معلق کرنا
سوال
ایک شخص نے قسم کھائی کسی بات پر کہ اگر میں یہ مسئلہ مفتی سے پوچھوں یا فتویٰ لوں تو میری بیوی کو ایک طلاق ہو۔ اب اس نے امامِ مسجد سے، جو صرف عالم ہے، مسئلہ پوچھ لیا۔ تو کیا اب طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کسی نے طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کیا تو شرط کے واقع ہوتے ہی طلاق واقع ہو جائے گی، البتہ شرط کی غیر موجودگی میں طلاق واقع نہیں ہوتی۔ نیز ہمارے عرف میں عالم وہ کہلاتا ہے جس نے درسِ نظامی مکمل پڑھا ہو، اور مفتی وہ کہلاتا ہے جس نے درسِ نظامی مکمل کرنے کے بعد کسی ماہر مفتی کی نگرانی میں فتویٰ لکھنے کی مشق و تمرین کر لی ہو۔ گویا ہر عالم مفتی نہیں کہلاتا، لیکن مفتی ہونے کے لیے عالم ہونا ضروری ہے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق جب کوئی آدمی یہ قسم کھائے کہ "اگر میں یہ مسئلہ مفتی سے پوچھوں یا فتویٰ لوں تو میری بیوی کو ایک طلاق ہو" اور پھر ایسے عالم سے وہ مسئلہ پوچھ لے جو صرف عالم ہو، مفتی نہ ہو، اور پوچھنے والا عالم اور مفتی کے درمیان فرق کو جانتا ہو، اور مسئلہ پوچھنے کے وقت اس کے ذہن میں یہ بات ہو کہ امامِ مسجد جس سے مسئلہ پوچھ رہا ہوں صرف عالم ہے، مفتی نہیں، تو شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے طلاق واقع نہ ہوگی۔ البتہ وہ شرط اپنی جگہ برقرار ہے۔ لہٰذا آئندہ جب کبھی مفتی سے وہ مسئلہ پوچھے گا یا فتویٰ لے گا تو ایک طلاق واقع ہو جائے گی۔
(قوله الأيمان مبنية على الألفاظ إلخ) أي الألفاظ العرفية بقرينة ما قبله واحترز به عن القول ببنائها على عرف اللغة أو عرف القرآن ففي حلفه لا يركب دابة ولا يجلس على وتد، لا يحنث بركوبه إنسانا وجلوسه على جبل وإن كان الأول في عرف اللغة دابة، والثاني في القرآن وتدا كما سيأتي وقوله: لا على الأغراض أي المقاصد والنيات، احترز به عن القول ببنائها على النية. فصار الحاصل أن المعتبر إنما هو اللفظ العرفي المسمى، وأما غرض الحالف فإن كان مدلول اللفظ المسمى اعتبر وإن كان زائدا على اللفظ فلا يعتبر."( ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب الأيمان، باب اليمين في الدخول والخروج والسكنى والإتيان والركوب وغير ذلك، ج:3، ص:743)
وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق۔ (الهداية، كتاب الطلاق، ج:1 ،ص:244)
والحاصل: أن الحلف بطلاق ونحوه تعتبر فيه نية الحالف ظالما أو مظلوما إذا لم ينو خلاف الظاهر. (ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب الشركة، ج:3، ص:785)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں