بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
تین طلاقوں میں تاکید کی نیت کرنا
سوال
ا یک شخص نے اپنی بیوی کو تین بار کہا: "میں طلاق دیتا ہوں، میں طلاق دیتا ہوں، میں طلاق دیتا ہوں۔" اب وہ حلفاً یہ کہتا ہے کہ میری نیت ایک طلاق کی تھی اور باقی دو جملے اس نے محض تاکیدکے لیے کہے تھے۔ اس شخص نے اب رجوع بھی کر لیا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ شرعاً اس "تاکید" کی کیا حیثیت ہے؟ کیا اس صورت میں رجوع کرنا شرعاً جائز ہے یا یہ طلاقِ مغلظہ واقع ہو چکی ہے؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق کے صریح الفاظ بولنے سے طلاق فوراً واقع ہو جاتی ہے، خواہ کہنے والے کی نیت ہو یا نہ ہو۔ اگر ان الفاظ کے تکرار سے مقصود محض تاکید (بات پر زور دینا) ہو، تو شرعاً ایک ہی طلاق شمار کیا جائے گا؛ بصورتِ دیگر جتنی مرتبہ الفاظ ادا کیے گئے ، اتنی ہی طلاقیں واقع ہوں گی۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص بیوی کو تین بار طلاق دینے کے بعد یہ دعویٰ کرے کہ اس کی نیت صرف ایک طلاق کی تھی اور بقیہ الفاظ محض تاکید کے طور پر کہے تھے، تو 'دیانتاً (یعنی اللہ اور بندے کے درمیان معاملے کی حد تک) اس کا قول معتبر ہوگا اور ایک ہی طلاق واقع ہوگی۔ تاہم قضاءً (یعنی عدالتی کارروائی اور ظاہری ثبوت کے اعتبار سے) اسے تین ہی طلاقیں شمار کیا جائے گا، جس سے عورت مطلقہ مغلظہ ہو جائے گی۔
كرر لفظ الطلاق وقع الكل، وإن نوى التأكيد دين.(ردالمحتار علی الدر المختار، کتاب الطلاق، مطلب الطلاق يقع بعدد قرن به لا به، ج:3، ص:293)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں