بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
میڈیکل بلنگ کا کام
سوال
میں آن لائن میڈیکل بلنگ کا کام سیکھ رہی ہوں۔ اس کام میں ڈاکٹر مریض کا علاج کرتا ہے، پھر اس علاج کی تفصیل انشورنس کمپنی کو بھیجی جاتی ہے اور وہ کمپنی ڈاکٹر کو رقم ادا کرتی ہے۔ اگر پوری رقم ادا نہ کرے تو باقی مریض سے وصول کی جاتی ہے۔ امریکہ میں عموماً ڈاکٹر اور مریض دونوں کا ایک ہی انشورنس کمپنی کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہوتا ہے، تب ہی ادائیگی ہوتی ہے۔ میرا کام صرف ڈاکٹر کی طرف سے علاج کی تفصیل انشورنس کمپنی تک پہنچانا اور آنے والی ادائیگی کا ریکارڈ بنانا ہوتا ہے۔ میں نہ انشورنس کا معاہدہ کرتی ہوں اور نہ ہی سود کا کوئی براہِ راست لین دین کرتی ہوں۔ مجھے تنخواہ ڈاکٹر دیتا ہے۔ جبکہ عام انشورنس کو سود کی وجہ سے ناجائز کہا جاتا ہے، تو کیا اس طرح صرف دفتری کام کرنا شرعاً جائز ہے؟ اور کیا اس کی کمائی حلال ہوگی؟
جواب
کسی ادارے یا کمپنی میں ملازمت کے جائز یا ناجائز ہونے کا مدار اِس بات پر ہے کہ وہ اپنے ملازم سے کیا کام کرواتی ہے اور اس ادارے کے اغراض و مقاصد کیا ہیں ۔اگر کوئی ادارہ اپنے ملازم سے ایسے کام کرواتا ہو، جو غیر شرعی ہو ں یا اس کے اغراض و مقاصد خلاف شرع ہوں تو اس ادارے میں ملازمت جائز نہیں، البتہ اگر ملازم سے خلاف شریعت کام نہیں لیا جاتا اور مقاصد بھی غیر شرعی نہ ہوں تو اِس ادارے میں ملازمت جائز ہے۔
انشورنس کمپنیوں کی پالیسیاں چونکہ سود ،قمار،اور غرر جیسے ناجائز اُمور پر مشتمل ہوتی ہیں ، اس وجہ سے ان کمپنیوں میں ملازمت کرنا جائز نہیں، تاہم صورت مسئولہ میں اگر ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتاہو اور ان کے علاج کی فیس یا دیگر اخراجات انشورنس کمپنی ادا کرتی ہو، تو اس کے لئے دستاویزات تیار کرنا بذات خود کوئی ناجائز کام نہیں اس لئے اگر کوئی بطور ملازم یہ دستاویزات تیار کرتا ہواور اس کی تنخواہ اس کو ڈاکٹر یا ہسپتال کی جانب سے ادا کی جاتی ہو تو ایسی ملازمت جائز ہے، البتہ اگر تنخواہ انشورنس کمپنی ادا کرتی ہو تو پھریہ ملازمت جائز نہ ہوگی۔
عن جابر، قال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا، وموكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء.( صحيح مسلم، كتاب المساقاة، باب لعن آكل الربا و موكله، ج:2، ص:27)
الأجير الخاص يستحق الأجرة إذا كان في مدة الإجارة حاضراّ للعمل و لا يشترط عمله بالفعل غير أنه يشترط أن يتمكن من العمل فلو سلم نفسه ولم يتمكن منه لعذر كالمطر والمرض فلا أجر له لكن ليس له أن يمتنع عن العمل و إذا امتنع لا يستحق الأجرة.(شرح المجلة لسليم رستم ، ج:1، ص:239، رقم المادة:425)
(ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه.( البحر الرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الإجاره، باب الإجارة الفاسدة، ج:8، ص34)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں