بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
دکاندار کا وکیل یا تاجر ہوکر منافع لینا
سوال
ایک بندہ موبائل لیپ ٹاپ وغیرہ کا کاروبار کرتاہے۔ اب ایک گاہک اس کے پاس آتا ہےاور کہتا ہے کہ مجھے فلاں ماڈل کا موبائل چاہئے، جبکہ اس دکاندار کے پاس وہ موبائل موجود نہیں، اب دکاندار وہ موبائل کسی دوسرے بندے یا کمپنی سے اس گاہک کیلئے منگواتاہے۔ مثال کے طور پر دکاندار نے وہ موبائل د س ہزار روپے میں خریدا اور اب اس گاہک کو بارہ ہزار میں بیچ رہاہے، یعنی دو ہزار منافع لے رہا ہے۔ اس طرح کوئی ایک بندہ اس کے پاس ایک موبائل لے کراتا ہے کہ میرا یہ موبائل دس ہزار میں بیچ دو۔ اب دکاندار اس موبائل کو بارہ ہزار میں فروخت کرتا ہے اور دو ہزارکا منافع اپنے لئے رکھتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ دکاندار وکیل بالشراء یا وکیل بالبیع کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں کیونکہ وکیل کے لئے تو پھر منافع لینا ازروئے شریعت صحیح نہیں جواب درکار ہے؟
جواب
وا ضح رہے کہ عام طور پر جب کوئی خریدار دکاندار سے کوئی چیز طلب کرتا ہے تو یہ خرید وفروخت کا معاملہ ہوتا ہے اور جب کوئی دوسرے سے کہے کہ میرے لئے یہ چیز اتنی رقم میں کسی پر بیچ دو تو یہ وکالت کا معاملہ متصور ہوگا۔ نیز وکالت جس طرح اُجرت کے بدلے میں ہوسکتی ہے اسی طرح بطور تبرع واحسان بھی ہو سکتی ہے۔
لہذا پہلی صورت میں جب گاہک دکاندار سے یہ کہتا ہے کہ مجھے فلاں ماڈل موبائل چاہیے اور اس کے پاس موجود نہ ہونے کی صورت میں وہ دکاندار خود کسی اور سے خرید کر گاہک کو فروخت کر لیتا ہے تو یہ وکالت نہیں بلکہ بیع ہےایسی صورت میں اس کے لئے نفع لینا جائز ہے، دوسری صورت میں جب گاہک دکاندار سے کہے کہ میرے لیے یہ شے کسی اور پر بیچ دو تو یہ وکالت کا معاملہ ہے ایسی صورت میں دکاندار جس قیمت پر بیچ دے گاہک اس پوری رقم کا حق دار ہوگا۔ اور وکیل اجرت لینے کا مستحق تب ہوگا جب اس نے پہلے سے اجرت طے کی ہو یا وہ اجرت کے عوض لوگوں کی اشیاء بیچنے میں معروف و مشہور ہو، اور اگران میں کوئی بھی صورت نہ پائی جائے تو وکیل کے لئے اجرت لینے کا حق نہ ہوگا۔
(إذا شرطت الأجرة في الوكالة و أوفاها الوكيل استحق الأجرة، و إن لم تشترط و لم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعاً. فليس له أن يطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى. و في الفاسدة أجر المثل ... لكن إذا لم يشترط في الوكالة أجرة ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعًا، وليس له أن يطلب أجرة. أما إذا كان ممن يخدم بالأجرة يأخذ أجر المثل ولو لم تشترط له أجرة.(درر الحكام في شرح مجلة الاحكام، الکتاب الحادی عشر: الوکالة، الباب الثالث،الفصل االاول،المادة:1467،ج:3، ص:573 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں