بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

پھلوں کےاندرموجود کیڑوں کاحکم


سوال

اگرانجیرکےاندرکیڑے موجود ہوں تواس انجیرکا کھانا حلا ل ہے یا حرام؟ مجھے یہی لگتا ہےیہی چیز کھا کرآدم کو جنت سے نکلنا پڑا۔  

جواب

واضح ر ہے کہ کیڑوں کا کھانا حرام ہے،لیکن اگر کسی پھل کےاند رکیڑاموجود ہو، تو اس کو نکال کراس پھل کا کھانا جائز ہے۔لہذا صورت مسؤلہ کےمطابق اگرمعلوم ہوجائے کہ انجیر کے اند رکیڑے  ہیں، تو اس کیڑےکو نکال کرانجیر کا کھانا جائز ہے،لیکن جہاں تک یہ بات  ہےکہ انجیرکھاکرآدم علیہ السلام کو جنت سے نکلنا پڑاتوچونکہ قرآن نے اس کی تعیین نہیں کی اور نہ کسی مستند حدیث سے یہ ثابت  ہےاور اس پر کوئی عقیدہ یا عمل موقوف نہیں،اس لیے اس بحث میں پڑنا لایعنی ہےجس سے احتراز ضروری ہے۔

 

(عن أنس بن مالك قال: أتي النبي صلى الله عليه وسلم  بتمر عتيق) أي قديم (فجعل يفتشه يخرج السوس) أي الدود (منه) ليأكل بعد إخراجها، فعلم من ذلك أن أكل دود الثمار لا يجوز، ووجهه أن الديدان من الخبائث۔ وقال تعالى: {وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ}۔ (بذل المجہود،کتاب الاطعمۃ ،ج:11 ،ص:557)


فتویٰ نمبر : 6643/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں