بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

موبائل فون پر بیوی کو طلاق کے الفاظ کہنا


سوال

میری بہن کو اس کے شوہر نے فون پہ صرف اتنا کہا ہے کہ" میری طرف سے تمہیں طلاق ہے" کیا طلاق ہو گئی یا نہیں فون پہ صرف اس کے یہی بول تھے کہ میری طرف سے تمہیں طلاق ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر خاوند بیوی کو طلاق دینے کے لئے صریح الفاظ کا استعمال کرے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ چاہے بیوی سامنے موجود ہو یا نہ ہو۔

لہذا صورت مسئولہ ميں اگرشوہر نے بیوی سے فون پر صرف یہ کہا ہو کہ "میری طرف سے تمہیں طلاق ہے" تو اس سے ایک طلاق رجعی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد شوہرعدت کے اندر اندر رجوع کر سکتا ہے البتہ اگر عدت میں رجوع نہ کرے تو طلاق بائن ہو جائے گی۔ چنانچہ پھر باہم رضامندی سے  تجدید نکاح کے بغیر دونوں کا رشتہ برقرار نہیں ہو سکتا۔

وإذا ‌طلق ‌الرجل ‌امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، ج:1، ص:470)


فتویٰ نمبر : 7396/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں