بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ڈھائی تولے سونے پر زکوٰۃ
سوال
میرے پاس ڈھائی تولہ سونا موجود ہے۔ باقی میرے پاس جمع پونجی کوئی رقم نہیں نہ بینک میں نہ گھر میں۔ میری تین چھوٹی بچیاں ہیں جن کے کانوں میں چاندی کے چھوٹی چھوٹی تار کی بالیاں ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں ان ڈھائی تولہ سونا پر زکوۃ دوں گا۔ یا جو چاندی میری بچیوں کے کانوں پہ ہے اس کی وجہ سے مجھے سونے کی قیمت چاندی میں تبدیل کر کے کل قیمت پر زکوۃ ادا کرنا ہوگا؟ میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میری تنخواہ گھر کے کاموں میں مہینے کے اندر صرف ہو جاتی ہے اس لیے میرے پاس بچتا کچھ بھی نہیں ہے۔ ہاں شادی کا کچھ سامان جہیز کی صورت میں بیوی کے پاس پڑا ہوا ہے جس میں برتن اور استعمال کی کچھ اشیاء ہیں جو ابھی تک پیک پڑی ہوئی ہیں باقی نہ کوئی رقم ہے اور نہ کوئی بینک میں جمع پونجی۔
جواب
واضح رہے کہ زکوٰۃ کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ نصاب کامل ہو یعنی ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر نقد رقم یا سامان تجارت ہو۔ اگر ان میں سے کوئی ایک نصاب بھی پورا نہ ہو بلکہ کچھ سونا ہو، کچھ چاندی ہو اور کچھ نقد رقم ہو تو اس صورت میں ان کو اجزاء کے اعتبار سے ملاکر دیکھا جائے گا اگر ملانے سے نصاب پورا ہو جائے تو زکوٰۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔
صورت مسئولہ میں اگر سائل کے پاس صرف ڈھائی تولہ سونا ہو تو صاحب نصاب بننے کے لئے اس کے پاس (35) تولہ چاندی یا اس کی قیمت کا ہونا ضروری ہے ورنہ اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔ نیز بچیوں کے پاس جو چاندی ہے اگر سائل نے یہ ان کی ملکیت میں دی ہو تو اس کو اپنی ملکیت کے ساتھ حساب نہیں کرے گا۔
ومنها كون المال نصابا، فلا تجب في أقل منه۔ ( الفتاوى الهندية، كتاب الزكوة، ج:1،ص:172)
ثم اختلفوا في كيفية الضم، فقال أبو حنيفة رحمه الله تعالى: يضم أحدهما إلى الآخر باعتبار القيمة، وقال أبو يوسف و محمد باعتبار الأجزاء وهو إحدالروايتين عن أبي حنيفة رحمه الله تعالى۔ (كتاب المبسوط، كتاب الزكاة، باب زكاةالمال، ج:2، ص:193)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں