بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

محمد سہیل،محمد سہیل اختر یا سہیل اختر نام رکھنا


سوال

  muhammad Sohail , Muhammad Sohail Akhtar, Sohail akhtar کون سا نام رکھنا بہتر ہے؟

جواب

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے لئے اچھا نام تجویز کریں، نام رکھنے میں معنی کی رعایت رکھنا ضروری ہے کیونکہ اچھے نام اور با معنی نام کا اثر اچھا ہوتا ہے اور برے نام کا اثر برا۔

صورت مسئولہ میں "سہیل" سہل سے ہے،جس کا معنی ہے نرم مزاج، "سہیل" صحابہ کرام کے ناموں میں سے ہے، اور "اختر" کا اردو میں معنی ہے،  ستارہ یا سیارہ، لہذا یہ دونوں نام رکھنا جائز ہے، اور "محمد" ناموں کی ابتدا میں بطور تبّرک لگایا جاتا ہے، لہذا یہ تینوں نام رکھنا جائز ہے۔   

 

عن أبي الدرداء، قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم،وأسماءآبائكم، فأحسنوا أسمائكم۔(سن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغييرالأسماء، ج:2، ص:320)

"‌سهيل بن حنظلة :ويقال ابن الحنظلية العبشميّ.روى الحسن بن سفيان، من طريق قتادة، عن أبي العالية، عن ‌سهيل بن الحنظلية، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه وسلم: ما اجتمع قوم على ذكر فتفرّقوا عنه إلّا قيل لهم: قوموا مغفورا لكم... ( الإصابة في تمييز الصحابة، حرف السين المهملة، السين بعدها الهاء، ذكر من اسمه سهيل، بالتصغير، سهل بن بيضاء، ج:3 ص:175)

اختر:تارا، ستارہ، سیارہ(فیروز اللغات اردو جدید ، ص:75)


فتویٰ نمبر : 6628/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں