بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
پیشا ب سے بچنے والی حدیث کی وضاحت
سوال
حدیثِ مبارکہ میں ارشاد ہے: 'اِسْتَنْزِهُوا مِنَ الْبَوْلِ فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنْهُ' (ترجمہ: پیشاب سے بچو، کیونکہ قبر کا اکثر عذاب اسی کی وجہ سے ہوتا ہے)۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس حدیث کا اصل مفہوم کیا ہے؟ عام حالات میں بدن اور کپڑوں کو پیشاب سے بچانا تو واضح ہے، لیکن کیا اس مخصوص صورت میں بھی وعید لاگو ہوگی کہ اگر کوئی شخص رات کو اپنی اہلیہ کے پاس جاتے وقت نائٹ ڈریس پہن لے اور اس دوران مَذی یا پیشاب کے چند قطرے بدن یا لباس پر لگ جائیں، مگر وہ فجر کے وقت اٹھ کر اچھی طرح استنجا کر لے،بدن دھو لے اور کپڑے بھی تبدیل کر لے؟ کیا ایسا شخص اس وعید سے بچ جائے گا؟
جواب
واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ حدیثِ مبارک کی تشریح میں محدثین کرام نے جو تفصیل بیان فرمائی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث میں مذکور وعید اس شخص کے متعلق ہے جو پیشاب کے قطروں سے پاکی حاصل کرنے میں کوتاہی اور لاپرواہی برتتا ہے، اور لباس پر نجاست لگنے کے باوجود اسے صاف نہیں کرتا۔ اگر کسی شخص کو وقتی طور پر نجاست لگ جائے جسے وہ دھو لے اور طہارت حاصل کر لے، تو ایسا شخص مذکورہ حدیث کی وعید کے زمرے میں داخل نہیں ہوگا۔
لہٰذا، صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص رات کو سوتے وقت لباس تبدیل کر کے نائٹ ڈریس پہن لیتا ہے اور اپنی اہلیہ کے ساتھ لیٹتا ہے، تو اس دوران اگر مَذی یا پیشاب کے چند قطرے بدن یا کپڑوں پر لگ جائیں، مگر وہ فجر کے وقت بیدار ہو کر استنجا کر لے اور بدن و لباس پاک کر لے، تو وہ اس حدیثِ مبارک کی وعید کا مصداق نہیں بنے گا۔
عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «استنزهوا من البول فإن عامة عذاب القبر منه.( سنن الدارقطني، كتاب الطهارة، باب نجاسة البول والأمر بالتنزه منه والحكم في بول ما يؤكل لحمه، ج:1،ح:464)
كان لا يستتر من بوله يعنى أنه كان لا يستر جسده ولا ثيابه من مماسة البول، فلما عُذب على استخفافه لغسله والتحرز منه،دل أنه من ترك البول فى مخرجه، ولم يغسله أنه حقيق بالعذاب.(شرح صحيح البخاري لابن بطال، باب ما جاء فى غسل البول، ج:1، ص:325)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں