بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
حرمت مصاھرت کےثبوت میں شہوت کامعیار
سوال
حرمتِ مصاہرت ثابت ہونےکےلیےجوشرائط ہیں اُن میں سےایک شرط شہوت کے ساتھ چھونا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ شہوت کی مقدارکتنی ہویااس کا معیارکیا ہے؟ کیاجماع کی خواہش (ہم بستری کی نیت)بھی شرط ہے؟یعنی کیا شہوت کےساتھ ساتھ جماع کی نیت کا ہونابھی ضروری ہے؟ کیونکہ امداد الاحکام میں "فصل في أحكام الحرمة المصاهرة" میں اس طرح کی ایک بحث موجود ہے،(حسن المحاضرة في تحقيق بعض شرائط حرمة المصاهرة، امداد الأحكام: ج: 4/ 364-380 زكريا بك) جہاں یہ کہا گیا ہے کہ شہوت کےساتھ ساتھ جماع کی خواہش کاہونا بھی شرط ہے۔لہٰذا یہ جاننا مقصود ہے کہ امداد الاحکام کی یہ بات کس حدتک صحیح ہے؟ ہم اس مسئلےمیں تردد اورالجھن کا شکار ہیں،اس لیےدرست بات کی وضاحت کے ساتھ ساتھ امداد الاحکام کےاس مقام کی توجیہ بھی درکارہےکہ وہاں اصل مقصد کیا ہے؟مجموعی طور پراس مسئلےکی تحقیق مطلوب ہے: یعنی شہوت کامعیارکیا ہوگا؟اورکیااس کےساتھ ساتھ جماع کی خواہش کاپایاجانابھی ضروری ہےیانہیں؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی روسےحرمت مصاھرت کے ثبوت کے لئےدوشرطوں کاموجودہونا ضروری ہے،1: لمس یا نظرکے وقت شہوت معتبرہ کاوجود (شہوت معتبرہ سےمراد یہ ہے کہ چھونے یا دیکھنےکے وقت عضؤمخصوص میں انتشارپیداہوجائےیااگر پہلےسےمنتشرہوتواس میں زیادت اورشدت آجائے)دوسرایہ کہ ملموسہ (جس کو شہوت کےساتھ چھواہے)اورمنظورہ(جس کوشہوت کے ساتھ دیکھاہے)کی طرف میلان اورمجامعت کی خواہش ہو۔اگران دونوں میں کوئی ایک شرط بھی فوت ہوجائےتو حرمت مصاھرت ثابت نہ ہوگی،مثلا:اگرملموسہ یا منظورہ کی طرف مجامعت کا خیا ل نہیں ہواخواہ کسی دوسری کی طرف خیال ہوا ہویا نہ ہواہو،دونوں صورتوں میں حرمت مصاھرت ثابت نہ ہوگی۔اوریہی امداد الاحکام کی بحث(حسن المحاضرة في تحقيق بعض شرائط حرمة المصاهرة)کاخلاصہ اورنچوڑہے۔
قال عامة العلماء الشهوة أن يميل قلبه إليها ويشتهي أن يواقعها، كذا في قاضي خان.( درر الحكام شرح غرر الأحكام،كتاب النكاح، ج:1، ص:330)
وحد الشهوة في الرجل أن تنتشر آلته أو تزداد انتشارا إن كانت منتشرة، كذا في التبيين. وهو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي. وبه يفتى، كذا في الخلاصة.( الفتاوى الهندية، كتاب النكاح، القسم الثاني المحرمات بالصهرية، ج:1، ص:275)
ويشترط وقوع الشهوة عليها لا على غيرها لما في الفيض لو نظر إلى فرج بنته بلا شهوة فتمنى جارية مثلها فوقعت له الشهوة على البنت تثبت الحرمة، وإن وقعت على من تمناها فلا.(ردالمحتار مع الدر المختار،کتاب النکاح، ج:3، ص:33)
أقول: ذكر الشارح في فصل المحرمات من النكاح أن حد الشهوة في المس والنظر الموجبة لحرمة المصاهرة تحرك آلته أو زيادته به يفتى وفي امرأة ونحو شيخ تحرك قلبه أو زيادته اهـ ونقله القهستاني عن أصحابنا ثم قال: وقال عامة العلماء: أن يميل بالقلب ويشتهي أن يعانقها وقيل أن يقصد مواقعتها.(ردالمحتار مع الدر المختار،کتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:365)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں