بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ISLAMICLY WEBSITEپر کاروبار کرنا


سوال

ISLAMICLY WEBSITE کیPLAT FORM پر digital gold  خریدنا اور فروخت کرنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت نے خرید و فروخت کے معاملات کو جن شرائط کے ساتھ مشروط کیا ہے ان میں سےایک  بنیادی شرط یہ ہے کہ جس چیز  کی خرید وفروخت کی جارہی ہو، معاملہ کرتے وقت اس  کا وجود قطعی اور یقینی ہو، بصورتِ دیگرجو چیز خرید وفروخت کے وقت بالکل موجود نہ ہو یا اس کا موجود ہونا غیر یقینی  ہو تو اس کی  خرید وفروخت ناجائز ہوگی، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ جس چیز کو خریدا جائے اس کے  تحویل اور ضمان میں آنے سے پہلے نہ بیچا جائے۔

صورت مسئولہ  میں ISLAMICLY WEBSITEپر جو چیزیں خریدی اور بیچی جاتی ہیں ، اولا ًتو ان کے  حقیقی وجود کا کوئی علم نہیں، نیز خریداری کے بعد ان کو اپنے قبضے اور تحویل میں لینے سے پہلےہی فروخت کیا جاتا ہے، اس لیے ISLAMICLY WEBSITEکے ذریعے ڈیجیٹل گولڈ کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں۔

 

حدثنا عمرو بن شعيب قال: حدثني أبي، عن أبيه - حتى ذكر عبد الله بن عمرو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يحل سلف وبيع، ولا شرطان في بيع، ولا ‌ربح ‌ما ‌لم ‌يضمن، ولا بيع ما ليس عندك.  (سنن  الترمذي، أبواب البيوع، رقم الحديث:1234، ج:2، ص:515)

وأما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها) : أن يكون موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم، وماله خطر العدم كبيع نتاج النتاج... (ومنها) أن يكون المبيع معلوما وثمنه معلوما علما يمنع من المنازعة... «(فمنها) : أنه لا يجوز التصرف في المبيع المنقول ‌قبل ‌القبض بالإجماع. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، کتاب البیوع، ج:6، ص:6)


فتویٰ نمبر : 4030/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں