بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

خاتون کا مراہق بچے کے ساتھ سفرکرنا


سوال

میرا بیٹا11 سال تین ماں 4 دن کا ہے کیا سفر شرعی میں میری بیوی کے ساتھ وہ کافی ہے یا نہیں؟ کتنے فاصلے کو سفر شرعی کہا جائے گا؟

 

جواب

واضح رہے کہ شرعی مسافت (78کلومیٹر) سے زیادہ سفر کرنے کے لیے عورت کے ساتھ محرم کا ہونا ضروری ہے۔ خواہ سفر کسی دینی غرض (حج یا عمرہ) سے کیا جائے یا کسی دنیاوی ضرورت کے لئے۔ اورجو لڑکا بالغ ہوچکا ہو یا بلوغ کے قریب ہو، یعنی اس میں آثارِ بلوغت پائے جائیں تو وہ ذی محرم عورت کے ساتھ سفر میں کافی ہوسکتا ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگرسائل کا بیٹا سمجھ دار اور قریب البلوغ ہو توماں اس کے ساتھ سفر پرجا سکتی ہے۔

 

ولا تسافر المرأة بغير محرم ثلاثة أيام فما فوقها...والصبي والمعتوه ليسا بمحرمين والكبير ‌الذي ‌يعقل ‌محرم كذا في التتارخانية. (الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،ج:5،ص:422)

(و) مع (زوج أو محرم) ولو عبدا أو ذميا أو برضاع (بالغ) قيد لهما كما في النهر بحثا (عاقل والمراهق كبالغ). (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الحج، ج:3،ص:464)


فتویٰ نمبر : 6616/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں