بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بینک کےذریعے رقم ٹرانسفرکرکےدوسرے کے اکاؤنٹ میں تاخیرسے جمع ہونا
سوال
زید نےعمروسے 10 لاکھ روپےکےسامان کی خریداری کی،اورقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطے پایا۔ زیدنےاپنےبینک سےعمروکےبینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکی،اوربینک نے یہ پیغام دیا کہ"رقم کامیابی سےٹرانسفرہوچکی ہے"۔ تاہم عمروکا کہناہےکہ ابھی تک اس کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں پہنچی (بینکنگ پراسیس میں تاخیر ہے)۔اب سوال یہ ہے کہ:1۔ شرعاً یہ رقم عمروکے قبضے میں آچکی ہے یا نہیں؟2۔اگرابھی اس کےاکاؤنٹ میں رقم ظاہرنہیں ہوئی، تو کیا وہ مال خریدارکو دینے کاپابندہو گایانہیں؟ 3۔کیا بینک کی رسید یا آن لائن میسج شرعاً قبضہ ثابت کرنےکےلیےکافی ہےیانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ رقم یا دوسری کوئی چیزکسی کودینے یابھیجنےکی صورت میں وصول کنندہ کا قبضہ تب ثابت ہوتاہےجب وہ اس کوپہنچ جائےاوروہ اس پرقبضہ کرلےورنہ صرف بھیجنے سے وصول کنندہ کا قبضہ متحقق نہیں ہوتاکیونکہ اس بات کا قوی امکان موجودہے کہ رقم یا وہ چیز بھیجنے والا بھیجے لیکن وصول کنندہ تک نہ پہنچ پائے نیزیہ بھی واضح رہے کہ ہرچیزپرقبضہ اس کے مناسب طریقے سےہوتاہےچنانچہ موجودہ دورمیں بینک اکاؤنٹ کےذریعے سے پیسے ٹرانسفرکرنےکی صورت میں وصول کنندہ کا قبضہ ان پیسوں پر تب ثابت ہوگا جب اس کے اکاؤنٹ میں پیسےجمع ہوجائیں ورنہ اگر بھیجنےوالے نےرقم بھیجی ہولیکن وصول کرنے والے کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئی توصرف بھیجنےسےاس کا ذمہ فارغ نہیں ہوتا۔
صورت مسئولہ کےمطابق 1:اگرزیداپنے بینک سےعمروکے بینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکرےاوربینک سے رقم کے ٹرانسفرہونےکا پیغام بھی ملےلیکن جب تک عمروکےاکاؤنٹ میں رقم جمع نہ ہوئی ہو،عمرو کا قبضہ ثابت نہیں ہوگا۔
2:بیچنےوالا اس وقت تک خریدارکوسامان دینےکا پابند نہیں ہوگاجب تک اس نےثمن وصول نہ کیا ہو، البتہ اگراپنی مرضی سےخریدارکوسامان دیناچاہے تو دےسکتاہے۔
3:بينک كی رسيد،بینک چیک،بینک ڈرافٹ وغیرہ پرقبضہ اس وقت حکما قبضہ شمارہوتاہےجب چیک جاری کرنےوالےکےاکاؤنٹ میں درج شدہ رقم موجود ہواوروصول کنندہ کےلیےوصولی میں کوئی رکاوٹ نہ ہواس طرح وصول کرنےوالےکواس کےاکاؤنٹ میں رقم جمع ہوجانےکی تصدیق کےطورپرمیسج مل جانےسےبھی قبضہ ثابت ہوجائےگا۔
قال: "ومن باع سلعة بثمن قيل للمشتري ادفع الثمن أولا"؛ لأن حق المشتري تعين في المبيع فيقدم دفع الثمن ليتعين حق البائع بالقبض لما أنه لا يتعين بالتعيين تحقيقا للمساواة.(الھدایۃ، كتاب البيوع، ج:3، ص:29)
معنى القبض هو التمكين، والتخلي، وارتفاع الموانع عرفا وعادة حقيقة.(بدائع الصنائع، كتاب البيوع، ج:5، ص:148)
يعد من القبض الحكمي قبض المستفيد للشيك المصرفي(Bank draft)أوالشخصي(Personal Cheque) المضمون السداد من البنك المسحوب عليه،ويعد ذلك قبضا لمضمونه ولوتأخرالتحصيل الفعلي لمبلغه.(المعاييرالشرعية،المعيارالشرعي رقم 18''القبض''، البند5/1)
من صورالقبض الحكمي المعتبرة شرعا وعرفا.....، 2- تسلم الشيك إذا كان له رصيد قابل للسحب بالعملة المكتوب بها عند استيفائه وحجزه المصرف.(مجلة مجمع الفقه الإسلامي، القبض الحقيقي والحكمي، ج:6، ص:592)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں