بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بور سے چوہے کا نکالنا نا ممکن ہو تو پاکی کا حکم


سوال

بور میں چوہا گراہے لیکن اس کا نکالنا ممکن نہیں ،تو کتنے دن بعد پاکی کا حکم لگے گا؟

جواب

اگر بورمیں چوہا گر جائےاور اس کانکالنا ممکن ہو تو چوہا نکال کر بور کا تمام پانی بھی نکالا جائے، اگر تمام پانی نکالنا ممکن نہیں ہےکہ نیچےسےمستقل پانی آرہا ہو تواندازہ سےاتنا پانی نکال لیا جائےکہ جتنا پانی چوہے کے گرتے وقت بورمیں موجود ہو،اور اگربور سے چوہے کو نکالنا ممکن نہ ہو تو اس بور کا پانی اس وقت تک استعمال کرنا درست نہیں جب تک اس کےگل سڑ کرختم ہوجانے کا یقین نہ آئے۔

 

(‌ينزح ‌كل ‌مائها) ‌الذي ‌كان ‌فيها ‌وقت ‌الوقوع ذكره ابن الكمال (بعد إخراجه) لا إذا تعذر كخشبة أو خرقة متنجسة (قوله إلا إذا تعذر إلخ) كذا في السراج. واعترضه في البحر بأن هذا إنما يستقيم فيما إذا كانت البئر معينا لا تنزح وأخرج منها المقدار المعروف، أما إذا كانت غير معين فإنه لا بد من إخراجها لوجوب نزح جميع الماء.

‌أقول: ‌قد ‌يتعذر ‌الإخراج ‌وإن ‌كان ‌الواجب ‌نزح ‌الجميع؛ لأن الواجب الإخراج قبل النزح لا بعده كما علمته (قوله متنجسة) نعت لكل من الخشبة والخرقة، وإنما أفرده للعطف بأو التي هي لأحد الشيئين، وأشار بقوله متنجسة إلى أنه لا بد من إخراج عين النجاسة كلحم ميتة وخنزير. اهـ ح. قلت: فلو تعذر أيضا ففي القهستاني عن الجواهر: لو وقع عصفور فيها فعجزوا عن إخراجه فمادام فيها فنجسة فتترك مدة يعلم أنه استحال وصار حمأة. ( رد المحتار، کتاب الطهارة، باب المياه، فصل فى البئر، ج:1، ص:212 )


فتویٰ نمبر : 10871/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں