بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

نابالغ بچے کا قسم کھانا


سوال

اگرنابالغ بچہ کوئی قسم کھالے مثلاً: مدرسہ یا اسکول نہ جانے کی قسم،پھر وہ اسکول یا مدرسہ چلا جائے،تو کیا بچے پر بھی اپنی قسم کو پورا نہ کرنے کے سبب کفارہ لازم ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ قسم کےشرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ قسم کھانے والا عاقل بالغ ہو۔چنانچہ صورت مسئولہ کے مطابق اگر نابالغ بچہ  قسم کھالےتو وہ  منعقد نہیں ہوتی، لہذا اس پر کفارہ بھی نہیں  لازم نہیں ہوتا۔

منها: ‌أن ‌يكون ‌عاقلا ‌بالغا ‌فلا ‌يصح يمين الصبي والمجنون وإن كان عاقلا؛ لأنها تصرف إيجاب وهما ليسا من أهل الإيجاب. ( بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الأيمان، فصل في شرائط ركن اليمين بالله تعالى، ج:3، ص:10 )

(‌وأما ‌شرائطها ‌في ‌اليمين ‌بالله ‌تعالى) ‌ففي ‌الحلف أن يكون عاقلا بالغا، فلا يصح يمين المجنون، والصبي، وإن كان عاقلا. ( الفتاوى الهندية، كتاب الأيمان، الباب الأول في تفسير الأيمان شرعا وركنها وشرطها وحكمها، ج:2، ص:51)


فتویٰ نمبر : 6603/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں