بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
گاڑی میں شرکت کا ایک فاسد معاملہ اور اس کا متبادل
سوال
زید کی گاڑی ہے جس کی قیمت 50 لاکھ روپے ہے ۔زید نے یہ گاڑی بکر کو شراکت پر دی ( اِس طور پر ) کہ تم یہ گاڑی ڈرائیونگ پر چلاؤ اور مجھے اس کی کُل قیمت ( یعنی 50 لاکھ روپے ) کما کر دے دو ، جب تم نے مجھے گاڑی کی موجودہ کُل قیمت ادا کر دے دی تب یہ گاڑی میرے اور تمہارے درمیان مشترک ہوگی۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ : 1) اِس معاملہ کاتعلق کس عقد کے ساتھ ہے ، کیا یہ شرکت ہے یا اِجارہ وغیرہ ؟ 2) کیا یہ معاملہ شرعاً درست ہے؟ 3) اگر درست نہیں تو اس کی جائز صورت بتاکر ممنون فرمائیں۔
جواب
واضح رہے کہ معلوم منافع کے عوض معلوم اجرت لینا اجارہ کہلاتا ہے ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص کسی چیز کا مالک ہو اور دوسرا شخص ملکیت میں اس کے ساتھ شریک ہونا چاہے تو کچھ حصہ خرید کر شریک بن سکتا ہے۔
صورت مسئولہ میں جب ایک شخص نے دوسرے کو گاڑی چلانے کے لیے دی، تو اگر گاڑی کے مالک نے ڈرائیور کو گاڑی کرایہ پر دی ہو تو کرایہ طے نہ ہونے کی وجہ سےیہ معاملہ فاسد ہےاور اگر ڈرائیور کو تنخواہ پر رکھا ہوتو اس کی تنخواہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ فاسد ہے، نیز چلانے والے کو یہ کہنا کہ گاڑی چلا کر مجھے موجودہ کل قیمت دو اور میں تمہیں اس گاڑی میں شریک کردوں گا، شرعا یہ معاملہ کسی جائز عقد کے تحت داخل نہیں، اس لیے طرفین پر اس معاملہ کو فسخ کرنا لازم ہے۔ اس کے بجائے عقد کے تین درست طریقے ہو سکتے ہیں:
1)گاڑی کا مالک چلانے والے کو ماہانہ تنخواہ پر رکھے اور اس صورت میں گاڑی کی پوری آمدنی مالک کی ہوگی، اور چلانے والے کو ماہانہ تنخواہ ملتی رہے گی۔
2)مالک اپنی گاڑی چلانے والے کو متعین کرایہ پر دے۔اس صورت میں مالک کو کرایہ ملتا رہےگا اور گاڑی سے حاصل ہونے والی پوری آمدنی چلانے والے کی ہوگی۔
3)مالک گاڑی کا ایک حصہ چلانے والے پر بیچ دے، اس حصے کی قیمت اور ادائیگی کی مدت متعین کی جائے جو دوسرے کے ذمے ادا کرنا لازم ہوگا۔ اس سے دونوں گاڑی کی ملکیت میں شریک بن جائیں گے چنانچہ نفع میں دونوں کا برابر حصہ ہوگا۔ اور پھر چلانے والا مفت میں بھی چلا سکتا ہے اور تنخواہ پر بھی۔
تفسد الاجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكلما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة أو مدة أو عمل، وكشرط طعام عبد وعلف دابة.(ردالمحتار علی الدرالمختار، کتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، ج:9،ص:64)
وفي التتارخانية عن التتمة: سئل والدي عن أحد شريكي عنان اشترى بما في يده من المال عروضا ثم قال لأجنبي أشركتك في نصيبي مما اشتريت قال يصير شريكا له شركة ملك.(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الشركة، فصل في الشركة الفاسدة، ج:4، ص:329)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں