بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

جس مصرف کیلئے نذر مانی ہو اس کے ختم ہونے سے نذر کا حکم


سوال

کچھ سال پہلے ہمارے گاؤں میں ایک مدرسے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس وقت میں نے یہ منت مانی تھی کہ جب اللہ تعالٰی سرکاری نوکری دیں گے تو پہلی تنخواہ اس مدرسہ میں دوں گا،اب کچھ وجوہات کی بِنا پر وہ مدرسہ بند ہو گیا،لیکن میرے اپنے محلے میں میرے گھر کے نزدیک مسجد میں کام ہو رہا ہے،توکیا میں یہ پیسے اپنی مسجد میں دے سکتا ہوں؟

جواب

واضح رہے کہ نذر کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جس کام کی نذر مانی جائے، اس کی جنس سے کوئی واجب عبادت موجود ہو، نیز اگر کسی نے ایسی جگہ رقم  یا کوئی چیز دینے کی نذر مانی   ہو جو نذر کا مصرف ہی نہ ہو تو اس سے نذر منعقد نہیں ہو گی، لہذا  اس کو پورا کرنا ضروری نہیں۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل نے یہ منت مانی تھی " کہ جب اللہ تعالٰی سرکاری نوکری دیں گے تو پہلی تنخواہ اس مدرسہ میں دوں گا"تو  یہ نذر منعقد نہیں ہو ئی، کیونکہ مدرسہ  نذر کی رقم کا مصرف  نہیں ، لہذا یہ  نذر پوری کرنا ضروری نہیں البتہ ایک نیک کام میں خرچ کرنے کا وعدہ ہونے کی حیثیت سے اپنے محلے کی  مسجد یا مدرسے میں  اتنی رقم دے سکتے ہیں۔

 

ومن ‌شروطه ‌أن ‌يكون قربة مقصودة فلا يصح النذر بعيادة المريض، وتشييع الجنازة، والوضوء، والاغتسال، ودخول المسجد، ومس المصحف، والأذان، وبناء الرباطات والمساجد وغير ذلك، وإن كانت قربا إلا أنها غير مقصودة  فهذا صريح في أن الشرط كون المنذور نفسه عبادة مقصودة لا ما كان من جنسه، ولذا صححوا النذر بالوقف لأن من جنسه واجبا وهو بناء مسجد للمسلمين كما يأتي مع أنك علمت أن بناء المساجد غير مقصود لذاته. ( ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الأيمان،ج:3ص:735 )

نذر ‌التصدق ‌على الأغنياء لم يصح. ( رد المحتار على الدر المختار، کتاب الأيمان، ج:3، ص:738 )

(مصرف الزكاة والعشر) وهو ‌مصرف ‌أيضا ‌لصدقة ‌الفطر ‌والكفارة ‌والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة. ( ردالمحتار على الدرالمختار،کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:339 )


فتویٰ نمبر : 6597/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں