بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

دیسی گھی نہ پینے کی قسم کھانا


سوال

ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا، لیکن پھراس نے ثرید کھایا جس میں دیسی گھی بھی ڈالا گیاتھا، تو کیا یہ شخص حانث ہوگا یا  نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جو چیز مائع ہو اور چبانے کے قابل نہ ہو، اگر اسے اکیلے منہ میں ڈالی جائے تو وہ مشروب کہلائے گی، لیکن اگر وہی مائع چیز کسی کھانے کے ساتھ ملاکرمنہ میں ڈالی جائے تواسے مأکول(کھانا) شمارکیا جائے گا ۔

لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی شخص یہ قسم کھائے کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا اور پھر ایسا ثرید کھائے جس میں دیسی گھی بھی ڈالی گئی ہو  تو اس سےوہ شخص حانث نہ ہوگا، اس لئے کہ اس پر دیسی گھی پینے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔

 

ولو حلف لا يأكل لبنا فشربه لا يحنث.ولو ثرد فيه فأوصله إلى جوفه حنث ، ولو حلف لا يشرب لبنا فثرد فيه فأكله لا يحنث.( فتح القدير،باب اليمين في الأكل والشرب،ج:4، ص:359)

ثم إن المائع الذي لا يحتمل المضغ إنما يسمى مشروبا إذا تناوله وحده وإلا فهو مأكول وكذا عكسه.ففي البحر عن البدائع لوحلف لايأكل هذااللبن فأكله بخبز أو تمر أولا يأكل هذاالعسل أوالخل فأكله بخبزيحنث لأنه هكذايكون ولوأكله بانفراده لا يحنث لأنه شرب لا أكل...قلت والحاصل أنه إذا حلف لا يأكل مائعا كلبن وسمن وخل فإن شربه لا يحنث وإن تناوله مع غيره ولم يستهلك كأكله بخبز أو تمر حنث وإن استهلك بأن لا يجد طعمه أو بأن لا ينعصر على الخلاف في تفسيره لم يحنث۔ (ردالمحتارعلی الدرالمختار،باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام،ج:5، ص:559)


فتویٰ نمبر : 6592/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں