بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شوہر کا خلع کے مطالبے کو حقوق واجبہ کی ادائیگی کے بعدقبول کرنے کا وعدہ کرنا
سوال
خلع نامہ میں عورت نے لکھا کہ:’’میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر یہ عرض کرتی ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ازدواجی زندگی مزید نبھانے سے قاصر ہوں۔ میرے دل میں اب وہ موافقت، محبت اور سکون باقی نہیں رہا جو ایک پائیدار نکاح کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ میری طرف سے کوئی الزام نہیں، مگر میرے لیے اس رشتے کو برقرار رکھنا اب دینی و ذہنی طور پر دشوار ہو گیا ہے۔ لہٰذا میں آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتی ہوں کہ آپ مجھے مہر اور تحفتاً دیے گئے زیورات کے مقابلے میں خلع دے کر عزت و احترام کے ساتھ جدا ہونے کا موقع دیں‘‘۔اس کے جواب میں شوہرنے لکھا کہ:’’میں فلاں، اپنی بیوی فلانہ کے مطالبے کے مطابق خلع بعوض ان تمام حقوقِ واجبہ کے جو نکاح کی وجہ سے مجھ پر واجب ہوئے تھے، بخوشی بعد از ادا خلع پر راضی ہوں گا۔‘‘اس کے بعد عورت نے مہر واپس کیا ہے لیکن تحفتاً دیے گئے زیورات واپس نہیں کیے، تو کیا شوہرکے بیان کے مطابق خلع ہو چکا ہے یا ابھی بھی خلع دینا باقی ہے؟
جواب
عورت کی جانب سے مال کے عوض اگر خلع کا مطالبہ کیا جائے اور شوہر اس کو قبول کرے تو اس سے خلع تام ہو جائے گا، لیکن اگر شوہر مستقبل کے صیغے کے ساتھ جواب دے، مثلاً ’’میں راضی ہوں گا‘‘ یا ’’میں قبول کروں گا‘‘، تو یہ خلع قبول کرنے کا وعدہ کہلائے گا۔ نیز نکاح کی وجہ سے جو حقوق واجب ہوتے ہیں، ان میں تحفتاً زیورات شامل نہیں۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق عورت نے شوہر سے مہر اور تحفتاً دیے گئے زیورات کے عوض خلع دینے کا مطالبہ کیا ہے، تو شوہر نے جواب میں لکھا کہ:’’میں فلاں، اپنی بیوی فلانہ کے مطالبے کے مطابق خلع بعوض ان تمام حقوقِ واجبہ کے جو نکاح کی وجہ سے مجھ پر واجب ہوئے تھے، بخوشی بعد از ادا خلع پر راضی ہوں گا‘‘یہ الفاظ در حقیقت حقوقِ واجبہ کی ادائیگی کے بعد خلع قبول کرنے کا وعدہ ہے۔لہذا محض عورت کی جانب سے مہر واپس کرنے سے خلع مکمل نہیں ہوا، بلکہ خلع مکمل ہونے کے لیے شوہر کی طرف سے باقاعدہ قبول کرنا ضروری ہے۔
وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول... ثم الخلع ينعقد بلفظين يعبر بهما عن الماضي... وجه الثاني أن الخلع متى وقع على بدل - هو مال - يتعلق وقوع الطلاق بقبول يجب به المال.(بدائع الصنائع، كتاب الطلاق،ج:3،ص:145،147)
ثم إن الزوج اختص بأنواع من حقوق الزوجة، وهي التزام المهر والنفقة، والذب عنها، والقيام بمصالحها، ومنعها عن مواقع الآفات.(التفسير الكبير، سورة البقرة،ج:6،ص:433)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں