بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

دورانِ عدت شوہر کی جگہ اپنا نام لکھوانے کے لیے بینک جانا


سوال

ایک خاتون شوہر کی وفات کے بعد عدت میں اپنے شوہر کی جگہ بینک میں اپنا نام لکھوانے کے لیے اپنےبیٹے کے ساتھ بینک جاسکتی ہے یا نہیں ؟

جواب

 

واضح رہے کہ  جس عورت کے شوہر کا انتقال ہو جائے وہ عدت کے دوران اپنی ذاتی اور معاشی ضرورت کے لیے دن ہی دن میں باہر جا کر ضرورت پوری کرسکتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ کے مطابق مذکورہ خاتون عدت کے دوران  اپنا نام درج کرانے کے لیے دن ہی دن میں بینک جاسکتی ہے۔

 

وأماالمتوفى عنهازوجهافلأنه لا نفقة لها فتحتاج إلى الخروج نهارا لطلب المعاش وقد يمتدإلى أن يهجم الليل.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الطلاق،باب العدة،ج:3،ص:536)


فتویٰ نمبر : 7343/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں