بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نماز میں سجدہ سہو بھول جانا
سوال
میں ظہر کی نماز میں پہلاقعدہ بھول گیا تھا،اور نماز کے آخر میں میں نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا، لیکن جب سلام پھیرا، اور میں نے کچھ تسبیحات بھی پڑھ لی تھی اور میں تشہد کے حالت میں تھا صرف چہرہ پیچھے موڑ دیا، تومجھے یاد آیا، اسی دوران میں نے فوراً سجدہ سہو کیا اور پھر تشہد پڑھ کرسلام پھیردیا، اب میری یہ نماز ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ جب کو ئی نمازی سلام پھیرتے وقت نماز ختم کرنے کی نیت کرلے، اس پر سجدہ سہو واجب تھا، تواس پرلازم ہے کہ وہ فوراً بغیر کسی سے بات کہے،اپنی جگہ سے اٹھنےيا قبلہ سے چہرہ ہٹانے کی سجدہ سہو کرے اور پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیر لے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگرسائل سلام پھیرنے کے بعد تشہد کی حالت میں تھا، اورصرف چہرہ قبلہ سے موڑدیا تھا، اور پھرسجدہ سہو یاد آنے کے فوراً بعد سجدہ سہو کیا اور پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیرا، تو ایسی صورت میں اس کی نماز درست ہے ۔ بشرط یہ کہ درمیان میں نماز کے منافی کوئی حرکت نہیں کی تھی۔
(ولها واجبات) لا تفسد بتركها وتُعاد وجوباً في العمد والسهو إن لم يسجد له، وإذا سلم يريد به قطع الصلاة وعليه سجود السهو فعليه أن يسجد للسهو۔(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ، ج:1، ص: 456)
فقدشرط لأداء سجدتي السهو شرطاً زائداً وهوأن لايتكلم ولايقوم عن محله، فهذا إشارة إلى أنه متى قام عن محله واستدبر القبلة أنه لايأتي بسجدتي السهو وإن كان لم يخرج عن المسجد۔(الفتاوى التاتارخانية،کتاب الصلاۃ،ج:1،ص: 732)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں