بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

وکیل بالشراء کا اپنے لئے کمیشن رکھنا


سوال

میں ایک پرفیوم استعمال کرتا ہوں تو  جب کوئی مجھے پرفیوم خریدنے کا کہتا ہے کہ میرے لئے بھی خرید و،  تو میں اس میں اپنا منافع لیتا ہوں،یعنی مجھے 3000 میں ملتا ہے اور میں ان  کو 3700 کا دیتا ہوں ، حالانکہ وہ پرفیوم میرے پاس موجود نہیں ہوتا ،بلکہ بازار سے خرید کر انہیں دیتا ہوں ۔کیا یہ منافع حاصل کرنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص دوسرے  کو یہ کہتا ہے کہ میرے لئے بازار سے فلاں چیزلے آؤ تو یہ توکیل (وکیل بنانا)ہے، یعنی پہلے شخص نے دوسرے کو خریداری کے لئے اپنا وکیل بنایا، اور وکالت بلا عوض بھی ہوسکتی ہے اور اجرت کے بدلے میں بھی ،تاہم بطورِ  وکیل کوئی کام کرنے پر اجرت لینے کا حق اس وقت ہوتا ہےجب وکالت کے وقت اجرت متعین کی گئی ہویا پھر وہ (وکیل )کام کے بدلے اجرت لینے میں مشہور ہو یعنی اس کا پیشہ ہی یہ ہو کہ وہ اجرت کے بدلے لوگوں کو اشیاء خرید کر لاتا ہو،لیکن اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک صورت بھی نہ ہوتو پھر وکیل کو مؤکل سےاجرت/کمیشن لینے کا حق نہیں ۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر سائل لوگوں کے لئے خریداری کرنے کے عوض اجرت لینے میں مشہور ہوتو پرفیوم خرید کر لانے پراجرت لینا شرعاجائزہے، یا جس کے لئے پرفیوم خریدا ہو اس کے ساتھ اجرت طے کی ہوکہ مثلا700 روپے اجرت لوں گا تو یہ بھی جائز ہے ، لیکن اگر سائل نہ اجرت لینےمیں معروف ہو اور نہ اجرت متعین کی ہو تو پھر یہ اضافی رقم لینا اس کے لئے جائز نہیں۔

 

(إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن يطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى. وفي الفاسدة أجر المثل۔۔۔۔۔۔لكن إذا لم يشترط في الوكالة أجرة ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا، وليس له أن يطلب أجرة. أما إذا كان ممن يخدم بالأجرة يأخذ أجر المثل ولو لم تشترط له أجرة.  (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، كتاب الوكالة،المادة:1467، ج:3، ص:573)


فتویٰ نمبر : 4005/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں