بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بڑی بہن کاچھوٹی بہن کو مدت رضاعت میں دودھ پلانا


سوال

حقیقی بڑی بہن نے مدت رضاعت میں اپنی چھوٹی بہن کو دودھ پلادی اب ان دونوں کےبچوں کا آپس میں کیا حکم ہوگا؟

جواب

اگر کوئی لڑکا یا لڑکی مدت رضاعت میں کسی عورت کا دودھ پی لے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر بڑی بہن نے مدت رضاعت میں اپنی چھوٹی بہن کو دودھ پلایا ہو، تو اس کی وجہ سے دونوں کی اولاد کا آپس میں نکاح ناجائز ہے؛ کیوں کہ بڑی بہن کی اولاد چھوٹی بہن کی اولاد کےلیے رضاعی ماموں یا رضاعی خالہ ہوں گے اور چھوٹی بہن کی اولاد بڑی بہن کی اولاد کےلیے رضاعی بھانجے یا رضاعی بھانجیاں ہوں گے۔

 

يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا.  (الفتاوى الهندية:كتاب الرضاع،ج:1،ص:343)


فتویٰ نمبر : 7337/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں