بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
تحری اور آلات رصد سے قبلہ کا تعین
سوال
اگر کوئی شخص ایسی جگہ موجود ہو جہاں قبلہ کا تعین کرنے کا کوئی واضح ذریعہ نہ ہو، تو ایسی صورت میں وہ اجتہاد (تحرّی) کے ذریعے قبلہ کا اندازہ لگائے گا۔ اب اگر اس کے اجتہاد کے مطابق ایک سمت قبلہ قرار پاتی ہے، لیکن اس کے پاس موجود قطب نما (کمپاس) اس سے بالکل مخالف سمت کی نشاندہی کر رہا ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے:کیا وہ شخص اجتہاد (تحرّی) سے حاصل شدہ سمت کی طرف نماز پڑھے گا، یا قطب نما سے معلوم شدہ سمت کی طرف، جب کہ دونوں سمتیں ایک دوسرے کی مخالف ہوں؟ اس صورت میں راہنمائی درکار ہے کہ شریعت کی روشنی میں کونسی سمت اختیار کرنا درست ہو گا؟
جواب
واضح رہے کہ تحری یہ ہے کہ کسی چیز میں پیدا ہونے والے اشتباہ میں اپنے گمان کے ذریعے ایک پہلو کو ترجیح دی جائے، نیز سمت قبلہ کے سلسلے میں تحری اس وقت کی جاتی ہے جب بالکل یقین یا غلبہ طن نہ ہو اور اگر قابل اعتماد ذرائع سے سمت قبلہ معلوم ہو سکتی ہوتو پھر وہ تحری سے مقدم ہے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص ایسی جگہ موجود ہوجہاں قبلہ کا تعین کرنے کا کوئی واضح ذریعہ نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر اس نے اپنے اجتہاد کے مطابق ایک سمت قبلہ کو متعین کر دیا لیکن اس کے پاس موجود قطب نما (کمپاس) اس سے بالکل مخالف سمت کی نشاندہی کر رہا ہوتو چونکہ کمپاس قبلہ معلوم کرنے میں قابل اعتماد آلہ شمار ہوتا ہے اس وجہ سے جو سمت قبلہ کمپاس سے معلوم ہو وہ تحری سے مقدم ہوگا، لہذا ایسی صورت میں کمپاس سے معلوم شدہ سمت قبلہ کی طرف نمازپڑھنی چاہیے۔
فينبغي الاعتماد في أوقات الصلاة وفي القبلة، على ما ذكره العلماء الثقات في كتب المواقيت، وعلى ما وضعوه لها من الآلات كالربع والأسطرلاب فإنها إن لم تفد اليقين تفد غلبة الظن للعالم بها، وغلبة الظن كافية في ذلك. (رد المحتار على الدرالمختار،كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، مطلب في ستر العورة، ج:1، ص:431)
التحري:طلب أحرى الأمرين وأولاهما. (كتاب التعريفات للجرجاني،التاء،التحري، ص:40)
وإن اشتبهت عليه القبلة وليس بحضرته من يسأله عنها اجتهد وصلى. كذا في الهداية.فإن علم أنه أخطأ بعدما صلى لا يعيدها وإن علم وهو في الصلاة استدار إلى القبلة وبنى عليها. كذا في الزاهدي وإذا كان بحضرته من يسأله عنها وهو من أهل المكان عالم بالقبلة فلا يجوز له التحري. كذا في التبيين.ولو كان بحضرته من يسأله عنها فلم يسأله وتحرى وصلى فإن أصاب القبلة جاز وإلا فلا. (الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، الباب الثالث في استقبال القبلة، ج:1، ص:64)
وقيد بالتحري؛ لأن من صلى ممن اشتبهت عليه بلا تحر فعليه الإعادة. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ، ج:1، ص303)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں