بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
آن لائن خریداری میں اضافی چیزکاآجانا
سوال
ایک شخص نےآن لائن ایک سوٹ خریدا،مگر پیکٹ میں دو ایک جیسے سوٹ آگئے۔اس نے سیلر(بائع) کو اطلاع دی کہ اس میں دو سوٹ ہیں جب کہ پیمنٹ صرف ایک کی ہوئی تھی۔ سیلر نے پوچھا کہ کیا اسی پیکٹ میں دو تھے ، اس شخص نے جواب دیا:ہاں اورخریدار نےبائع سےیہ بھی پوچھاکہ اضافی سوٹ کو واپس بھیج دوں۔اس کے بعد سیلر نے کوئی جواب نہیں دیا اور اس بات کو چار پانچ مہینے ہوگئے ہیں۔اب جب کہ اس نے بیچنے والے کو اطلاع دے دی مگر بیچنے والے نے جواب نہیں دیا، اور چار پانچ مہینے گزر گئے ،تو اب وہ شخص اس اضافی سوٹ کا کیا کرے؟
جواب
بائع ومشتری دورانِ عقد جس چیزکی بیع پرمتفق ہوجائیں،وہی چیز مبیع شمارہوگی اوروہی بائع کےذمےلازم ہوگی۔تاہم جوزیادتی مبیع میں پائی جائےتومشتری کےپاس یہ اضافی چیزامانت متصورہوگی،جس کالوٹاناواجب ہے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگریہ اضافی سوٹ سیلر(بیچنے والے) کی طرف سےمحض غلطی سے بھیجاگیا ہوتویہ اضافی سوٹ خریدارکےہاتھ میں امانت ہوگا،اس کے مالک کی طرف سے ہبہ کردینےیابیچ دینےکےبغیر اس میں کوئی تصرف جائز نہیں ۔اس لیے اس کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرکےاس کوواپس بھیج دیا جائے یا خرید لیا جائےیایہ کہ وہ ہبہ کردےتوتب اس کااستعمال جائزہوجائےگا۔
وأما إذا غاب رب الوديعة، ولا يدرى: أحي هو أو ميت، فعليه أن يمسكها حتى يعلم بموته؛ لأنه التزم حفظها له، فعليه الوفاء بما التزم، كما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول فی العهود: وفاء لا غدر فيه. بخلاف اللقطة فإن مالكهاغيرمعلوم عنده، فبعدالتعريف: التصدق بها طريق لا يصلها إليه،وهنا مالكها معلوم، فطريق إيصالها الحفظ إلی أن يحضر المالك، أو يتبين موته فيطلب وارثه ويدفعهاإليه. (المبسوط للسرخسي،كتاب الوديعة، ج:11، ص:129)
وإن زاد شئء علیہ فھو للبائع؛لأن البیع وقع علی مقدار معین. (البحرالرائق، كتاب البيع، ج:5، ص:311)
غاب المودع ولا يدري حياته ولا مماته يحفظهاأبداًحتی يعلم بموته وورثته، كذا فی الوجيز للكردري ولا يتصدق بها بخلاف اللقطةكذا فی الفتاوی العتابية. (الفتاوی الھندية، كتاب الوديعة، الباب السابع في ردالوديعة، ج:4، ص: 354)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں