بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ریال قرض لے کر اس کی بجائے پاکستانی روپے واپس دینا
سوال
زید نے بکر سے 50000 پاکستانی روپے قرض مانگ لئے۔ بکر نے اس کو 1000 سعودی ریال دئیے، اور ساتھ میں یہ کہا کہ میرے پاس تو پاکستانی روپے نہیں ہیں یہ ریال لے کے مارکیٹ میں ایکسچینج کرا لو۔ زید نے وہی 1000 ریال لیکر مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے ساتھ تبادلہ کرا دیا۔ جس سے 30000 پاکستانی روپے بنے۔ پھر زید نے واپس آکر بکر کو وہ پیسے دکھا کر کہا کہ اس سے 30000 روپے بن گئے۔ چونکہ یہ واقعہ چند سال پہلے کا ہے، آج کل ریال بہت مہنگا ہو چکا ہے، اب زید کہتا ہے کہ میں وہی تیس ہزار روپے واپس کروں گا اور بکر کہہ رہا ہے مجھے وہی ایک ہزار ریال یا اس کی موجودہ قیمت دو گے۔ اس لئے اب پوچھنا یہ ہے کہ ازروئے شریعت زید پر وہی 1000 ریال واپس کرنے ہوں گے یا وہی تیس ہزار پاکستانی روپے ادا کرنے ہوں گے یا ریال کی آج کل کی موجودہ قیمت کے اعتبار ادا کرنے ہوں گے؟
جواب
شریعت مطہرہ میں قرض دینا احسان کا معاملہ ہے اس پر کسی قسم کا مشروط یا منافع حاصل کرنا سود کے زمرے میں آتا ہے جو کہ جائز نہیں، فقہاے کرامؒ کے بیان کردہ اصول کے مطابق قرض کی واپسی اس کے مثل سے کی جائی گی لہٰذا جو کرنسی قرض لی گئی ہو وہی کرنسی اسی مقدار میں واپس کرنا ضروری ہوگا۔
صورت مسئولہ میں بکر نے زید کو 1000 ریال قرض دئیے تو اگر چہ ریال کی قیمت بڑھ چکی ہے لیکن پھر بھی شرعاً مقروض پر 1000 ریال واپس کرنا لازم ہے۔
هو عقد مخصوص يرد على دفع مال مثلي لآخر ليرد مثله (تنویر الأبصار، كتاب البيوع، فصل في القرض، ج:5، ص:161)
الديون تقضى بأمثالها. (الهداية في شرح بداية المبتدي،باب الوكالة بالخصومة والقبض، ج:3، ص:149)
في رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلا سعرها فهل عليه رد مثلها؟ نعم ولا ينظر إلى غلاء الدراهم ورخصها (تنقيح الحامدية، باب القرض، ج:1، ص:279)
وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه. (رد المحتار، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض، ج:5، ص:162)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں