بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شوہر کے فوت ہونے کے بعد اس کی مادہ منویہ کو رحم میں ڈال کر بچہ جننا
سوال
اگر کوئی عورت شوہر کے فوت ہونے کے کچھ عرصہ بعد اس کا منجمد شدہ سپرم (مادہ منویہ) ڈاکٹری طریقہ کار سے رحم میں ڈال کر بچہ جن دیا، ایسے بچے کے نسب کا کیا حکم ہے اور کیا یہ طریقہ کار جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ زوجیت ختم ہوجاتا ہے ؛اس لیے شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کا اپنے مرحوم شوہر کی منی کو اپنے رحم میں داخل کرنایا کرانا جائز نہیں، نيز یہ استقرار حمل کا غیر فطری طریقہ ہونے کی وجہ سے بھی مذموم ہے ۔ جہاں تک ثبوت نسب کا تعلق ہے تو اگر عورت نے عدت گزرنے کا اقرار نہ کیا ہو اور بچہ شوہر کی وفات کے بعد دو سال سے کم عرصے میں پیدا ہوجائے تو اس بچے کا نسب اس متوفی شوہر سے ثابت ہوگا اور بچہ جننے کے ساتھ عورت کی عدت بھی مکمل ہو جائے گی۔ اور اگر بچہ مرحوم شوہر کی وفات کے دو سال بعد یا اس سے زیادہ وقت کے بعد پیدا ہوجائے تو ایسے بچے کا نسب اس مرحوم شوہر سے ثابت نہ ہوگا۔ اور اگر عورت نے شوہر کی وفات کے بعد عدت ختم ہو جانے کا اقرار کیا اور اس کے چھ ماہ بعد بچہ پیدا ہوگیا تو اس کا نسب مرحوم شوہر سے ثابت نہ ہوگا۔
عن عائشة رضي الله عنها زوج النبي صلى الله عليه وسلم أنها قالت: … الولد للفراش وللعاهر الحجر. (صحيح البخاري، باب قول الموصي لوصية تعاهد ولدي، ج:4، ص: 4، رقم الحدیث: 2745)
إذا عالج الرجل جاريته فيما دون الفرج فأنزل فأخذت الجارية ماءه في شيء فاستدخلته في فرجها في حدثان ذلك فعلقت الجارية وولدت فالولد ولده، والجارية أم ولد له اهـ فهذا الفرع يؤيد بحث صاحب البحر. اهـ. ح. قلت: ويؤيده أيضا إثباتهم العدة بخلوة المجبوب، وما ذاك إلا لتوهم العلوق منه بسحقه. (رد المحتار علی الدر المختار، باب العدۃ، فرع أدخلت منيه في فرجها هل تعتد، ج:3، ص:528)
ولومات عنہا قبل الدخول أوبعدہ ثم جاء ت بولد من وقت الوفاة الی سنتین یثبت النسب منہ ،وان جاء ت بہ لأکثر من سنتین من وقت الوفاة لا یثبت النسب․(الہندیة، کتاب الطلاق، الباب الخامس عشر في ثبوت النسب، ج:1، ص:589)
ويثبت نسب ولد معتدة الرجعي وإن ولدته لأكثر من سنتين ما لم تقر بمضي العدة وكانت رجعة في الأكثر منهما لا في الأقل منهما ) أي من السنتين لاحتمال العلوق في حالة العدة لجواز أنها تكون ممتدة الطهر فإن جاءت به لأقل من سنتين بانت من زوجها لانقضاء العدة وثبت نسبه لوجود العلوق في النكاح أو في العدة ولا يصير مراجعا لأنه يحتمل العلوق قبل الطلاق ويحتمل بعده فلا يصير مراجعا بالشك وإن جاءت به لأكثر من سنتين كانت رجعة لأن العلوق بعد الطلاق والظاهر أنه منه لانتفاء الزنا منها فيصير بالوطء مراجعا …. الخ (البحر الرائق، باب ثبوت النسب، ج:4، ص:170)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں