بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
قتلِ خطا میں کفارہ کا حکم
سوال
ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلطی سے فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے دو اشخاص کو ٹکر ماردی۔ جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مقتولین کے ورثا سے صلح کے بعد اس شخص سے دیت ختم ہوگئی لیکن سوال یہ ہے کہ اس قاتل کو فی مقتول کے حساب سے الگ الگ کفارہ ادا کرنا ہوگا یا پھر کفارہ میں تداخل ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ کفارہ جنایت کی وجہ سے لازم ہوتا ہے،لہٰذا جتنے جنایات زیادہ ہوں گے اس قدر کفارے لازم ہوں گے۔اسی طرح قتل خطا بھی ایک جنایت ہے جو قاتل کے قصد کے بغیر واقع ہوتی ہے،چنانچہ قتل خطا کی صورت میں جتنے جنایات زیادہ ہوں گے اس قدر کفارے لازم ہوں گے،لہذا ہر قتل کے بدلے الگ کفارہ دینا لازم ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق ڈرائیور نے غلطی سے فٹ پاتھ پر دو اشخاص کو ٹکر ماردی ہے جس کی وجہ سے دونوں ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ دیت باہم مصالحت سے معاف کردی گئی۔ اب قاتل پر ہر مقتول کے بدلے الگ الگ کفارہ دینا لازم ہوگا،چنانچہ ڈرائیور دو کفارے ادا کرے گا۔
في المنتقی: رجل ضرب بطن امرأتہ فألقت جنیناً حیًّا ثم مات، ثم ألقت جنیناً میِّتاً ثم ماتت الأم بعد ذلک، وللرجل الضارب بنون من غیر ہذہ المرأة، ولیس لہ ولد من ہذہ المرأة غیرہذا الذي ولدت عند الضربة، ولہا إخوة من أبیہا وأمہا، فعلی عاقلة الأب دیة الولد الذي وقع حیًّا ثم مات، ترث من ذلک أمہ السدس، ومابقي فلإخوة ہذا الولد من أبیہ، وعلی الأب کفارتان: کفارة فی الولد الواقع حیًّا، وکفارة في أمہ۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الجنايات، الباب العاشر في الجنين، ج:6، ص:43)
أم ولد بین رجلین کاتباہا، فقتلت أحد المولیین خطأً، فعلیہا الأقل من القیمة ومن الدیة؛ لأن جنایة المکاتبة علی مولاہا کجنایتہا علی أجنبي آخر، وقد جنت وہي مکاتبة، فعلیہا الأقل من قیمتہا ومن أرش الجنایة، فإن قتلت الآخر بعدہ فعلی عاقلتہا الدیة؛ لأنہا عتقت حین قتلت الأول منہما، علی اختلاف الأصلین؛ لأن عندہما وإن لزمہا السعایة في نصیب الآخر فالمستسعیٰ حر، وعند أبي حنیفة لاسعایة علی أم الولد لمولاہا فعرفنا أنہا قتلت الآخر منہما وہي حرة، وعلیہا کفارتان؛ لأن الکفارة بالقتل تجب علی المملوکة کما تجب علی الحر الخ (المبسوط لسرخسي، أواخر کتاب الجنایات، ج:27، ص:123/124)
وأما صفتہا (صفة کفارة الظہار) فہي عقوبةٌ وجوباً، لکونہا شرعت أجزیة لأفعال فیہا معنی الحظر، عبادةٌ أداءً، لکونہا تتأدی بالصوم والإعتاق والصدقة، وہي قرب، والغالب فیہا معنی العبادة إلا کفارة الفطر في رمضان، فإن جہة العقوبة فیہا غالبة، بدلیل أنہا تسقط بالشبہات کالحدود، ولا تجب مع الخطإ، بخلاف کفارة الیمین، لوجوبہا مع الخطإ، وکذا کفارة القتل الخطإ، وأما کفارة الظہار فقالوا: إن معنی العبادة فیہا غالب، وخالفہم صدر الشریعة في الأصول فجعلہا ککفارة الفطر: معنی العقوبة فیہا غالب لکونہ منکراً من القول وزوراً، وردہ في التلویح، بأنہ فاسد نقلا وحکماً واستدلالاً، أما الأول فلتصریحہم بخلافہ، وأما الثاني فلأن من حکم ما تکون العقوبة فیہ غالبة أن تسقط بالشبہة وتتداخل، ککفارة الصوم، حتی لو أفطر مراراً لم تلزمہ إلا کفارة واحدة، ولا تداخل في کفارة الظہار، حتی لو ظاہر من امرأتہ مراراً لزمہ بکل ظہار کفارة۔ (البحرالرائق، باب الظہار، فصل في الكفارة، ج:4، ص:169)
ولنا: إن التحریر أو الصوم في الخطإ إنما وجب شکراً للنعمة، حیث سلم لہ أعز الأشیاء إلیہ في الدنیا، وہو الحیاة مع جواز الموٴاخذة بالقصاص الخ (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الجنايات، ج:6، ص:299)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں