بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مصحف نام رکھنا


سوال

مصحف نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اس میں کوئی شک نہیں کہ بچے کی زندگی پر نام کا اثر  ہوتا ہے،اس لیے اچھے معنی والا  نام رکھنا چاہیے، تا کہ اس کا  اچھا اثر بچے کی زندگی پررہے،نیز حضورﷺ،صحابہ کرامؓ یا علما اورصلحاے اُمت نے جو نام پسند کیے ہیں وہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہے ۔

صورت مسؤلہ میں لفظ  „مصحف“ عربی زبان میں لکھے ہوئے اوراق کے مجموعے کو کہا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کا استعمال قرآنِ مجید کے لیے ہوتا ہے۔ یہ لفظ اشخاص کے نام کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا، اس لیے بطورِ نام رکھنا مناسب نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ انبیائے کرام علیہم السلام یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا کوئی اور بامعنی اور اچھا نام منتخب کیا جائے۔

 

والمصحف ‌والمصحف: الجامع للصحف المكتوبة بين الدفتين كأنه أصحف، والكسر والفتح فيه لغة۔(لسان العرب،فصل الصاد المھملۃ،ج:9،ص:186)


فتویٰ نمبر : 10843/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں