بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مشروط کی شرط پر تقدیم


سوال

مشروط کہاں پر شرط سے مقدم ہوسکتا ہے، اس کے لئے قاعدہ کیا ہے جیسا کہ زکوۃ حولان حول سے مقدم ہوسکتا ہے لیکن نماز وضو سے نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مشروط کو شرط پرمقدم کرنا اس وقت جائز ہے جب شرط "شرط للوجوب" ہو جیسا کہ حولانِ حول زکوۃ کی ادائیگی کے لئے شرطِ وجوب ہے، البتہ جب شرط "شرط للجواز" ہو تو مشروط کو شرط پر مقدم کرنا جائز نہیں ہے جیسا کہ شرائط نماز۔

 

وتقديم المشروط علی الشرط جائز إذا كان الشرط شرطا للوجوب، كما في حولانِ الحول للزكوة، وأما إذا كان الشرط شرطا للجواز لا يصح التقديم عليه، كسائر شرائط الصلوة.(نورالانوار، مبحث الأمر، ص:80)


فتویٰ نمبر : 10936/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں